نئی دہلی: کرن جوہر کا شو 'کافی ود کرن' اس میں ہونے والے خلاصوںکو لے کر سرخیوں میں رہتا ہے۔ اس شو میں باقی تمام مہمانوں کی طرح اداکار سدھارتھ ملہوترہ اورآدتیہ رائے کپور نے بھی اپنی ذاتی زندگی اور لو لائف کو لے کر کھل کر باتیں کیں۔اس شو میںعالیہ کے ساتھ ساتھ سدھارتھ نے اداکارہ جیکلین فرنینڈس اور کیارا اڈوانی کے ساتھ اپنے ریلیشن کی خبروں کو بھی سچ بتایا۔
کرن جوہر نے جب سدھارتھ سے عالیہ بھٹ کے ساتھ ریلیشن سے متعلق سوال کیا ، تواس پر سدھارتھ نے کہاکہ ' بریک اپ کے بعد میںعالیہ سے نہیں ملا۔ سدھارتھ نے صاف کیا کہ ان کے اورعالیہ بھٹ کے رشتے میں بریک اپ کے بعد کوئی تلخی نہیں ہے ۔ ان دونوں کا ریلیشن بالکل نارمل ہے۔ دونوں کے بریک اپ کو کافی وقت ہو گیا ہے۔کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہی ہے جب دو لوگ الگ ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں۔اس وقت ہمارے درمیان بہت کچھ ہو رہا تھا ،لیکن جب آپ ایسی حالت سے باہر نکلتے ہیں تو آپ صرف بہترین یادوں کو ہی محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔