Latest News

مغربی ہتھیاروں کےساتھ یوکرینی حملوں کے خلاف روس کا ردعمل شدید ہوگا: پوتن

مغربی ہتھیاروں کےساتھ یوکرینی حملوں کے خلاف روس کا ردعمل شدید ہوگا: پوتن

ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو کہا کہ اگر یوکرین کو روس کے اندر تک حملہ کرنے کے لیے ٹامہاک کروز میزائل جیسے طویل فاصلے کے ہتھیار فراہم کیے گئے تو روس کا ردعمل ‘زور دار اور حیران کن’ ہوگا۔
پوتن نے روسی جغرافیائی سوسائٹی کے یہاں 17ویں کانگرس کے موقع پر ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے اپنے خطاب میں یہ تبصرہ کیا۔ پوتن نے بداپسٹ ملاقات کے منسوخ ہونے، روس کی دو سب سے بڑی تیل کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے اور روسی علاقے میں اندر تک حملہ کرنے کے لیے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو طویل فاصلے کے ہتھیار ملنے کے امکان سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے یہ کہا۔

انہوں نے تازہ پابندیوں کو روس پر دباوڈالنے کی ایک اور کوشش بتایا۔ پوتن نے کہا کہ کوئی بھی خوددار ملک بیرونی دباو کے آگے نہیں جھک سکتا، خاص طور پر روس جیسے ملک کبھی نہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ روس پر زیادہ تر امریکی پابندیاں (امریکی صدر ڈونالڈ) ٹرمپ کے صدارت کے پہلے دور میں لگائی گئی تھیں۔
پوتن نے کہا کہ 16 اکتوبر کو فون پر بات چیت کے دوران بداپسٹ میں ایک ملاقات کا منصوبہ ٹرمپ نے ہی رکھا تھا، ہمارا ماننا ہے کہ اسے منسوخ نہیں بلکہ موخر کیا گیا ہے۔ پوتن نے دونوں فریقوں کے پردے کے پیچھے رابطہ برقرار رکھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ بات چیت کسی بھی تنازع یا جنگ سے بہتر ہے۔



Comments


Scroll to Top