نیشنل ڈیسک:ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 693 سے زیادہ معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4281 ہو گئی ۔ وزارت صحت نے سوموار رات یہ جانکاری دی ۔ وزارت صحت کے ترجمان اور جوائنٹ سیکر ٹری لو اگروال نے سوموار کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ اتوار سے سوموار شام تک ملک میں کورونا کے 693 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور اب تک کورونا سے 111لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور ایک پرواسی شخص سمیت 319افراد کے صحت مند ہونے کے بعد انہیںہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
07 April,2020