لکھنئو:اترپردیش کی دارالحکومت لکھنئو میں کورونا دھماکہ ہو ا ہے۔ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی ( کے جی ایم یو) کی جانب سے کی گئی جانچ میں34معاملے پازیٹو پائے گئے ہیں۔ سبھی لوگ دہلی میں منعقد تبلیغی جماعت سے جڑے ہوئے ہیں۔ بتا دیں کہ دہلی کے نظام الدین مرکز میںاتر پردیش کے 19ضلعوں سے کل 157لوگ شامل ہوئے تھے ۔ ان سبھی کو پکڑ کر کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ جن کے نمونے جانچ کے لئے کے جی ایم یو میںبھیجے گئے تھے۔
03 April,2020