نئی دہلی :دہلی پولیس کے اے سی پی اور ایس ایچ او شاہین باغ کے مظاہرین سے بات چیت کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس عہدیداران ، شاہین باغ کے مظاہرین کو بتائیں گے کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے 50سے زیادہ افرادجمع ہونے یا مظاہرہ کرنے پر پر پابندی لگادی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ شاہین باغ کے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں سڑک سے ہٹ جانے کے لئے کہا جائیگا ۔
17 March,2020