National News

ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ہندستان کے ساتھ نہیں کھیلے گا، شہباز شریف کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ہندستان کے ساتھ نہیں کھیلے گا، شہباز شریف کا اعلان

کراچی: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان کے خلاف نہیں کھیلے گا اور یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی اور سوچ سمجھ کیاگیا ہے مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شریف نے کہا، کھیلوں کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک رہنا چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ’پاکستان کو ہندستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کا بائیکاٹ کرنے کے معاملے میں بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
مقامی میڈیا آوٹ لیٹ جیو نیوز نے یہ اطلاع دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے نکالے جانے کے بعد پاکستان نے بطور احتجاج 15 فروری کو اپنے روایتی حریف ہندستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غورطلب ہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی اپنے میچز ہندستان سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کو مسترد کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ بی سی بی نے 7 فروری کو ٹورنامنٹ کے آغاز میں لاجسٹک مشکلات کا حوالہ دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کی جگہ لے لی۔ آئی سی سی نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں تھی۔ٹی20 ورلڈ کپ، جو 7 فروری سے شروع ہونے والا ہے، ہندستان اور سری لنکا مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔
                
 



Comments


Scroll to Top