ممبئی:بالی وڈ ایکٹر سلمان خان کو ان کی دریا دلی کے لئے جانا جاتاہے۔ وہ کئی موقعوں پر لوگوں کی مدد کرتے نظر آئے ہیں۔ حال ہی میںایک بار پھر سے سلمان خان کی دریا دلی دیکھنے کو ملی۔ دراصل ، پوری دنیا میں کوروناوائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے ۔ اس جنگ سے لڑنے کے لئے بھارت میںلاک ڈائو ن لگا ہوا ہے۔ لاک ڈائون کی وجہ سے بھارت بہت مشکل دنوں سے گزر رہا ہے۔ کورونا وائرس نے بھارت کی معیشت کو روک کر رکھ دیا ہے۔لاک ڈاون کی وجہ سے ملک میں لاکھوں مزدور پلاین کر اپنے گھر اور گائوں کی طرف رخ کر رہے ہیں۔
30 March,2020