نئی دہلی:بھارت میںکورونا وائرس کا گراف ہر دن بڑھ رہا ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں809 معاملے سامنے آئے اور46 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ کووڈ 19 کو لے کر ا س بات کا امکان جتایا جا رہا تھا کہ موسم میں گرمی آنے سے حالات پر کچھ قابو پایا جا سکتا ہے۔ ملک میں گرمی کے موسم نے بھی دستک دے دی ہے ۔ حالانکہ امریکہ کی ایک معروف تنظیم نے دعوی ٰ کیا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت سے کورونا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
10 April,2020