افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان کیاہے ۔ 34 سالہ آل راؤنڈر محمد نبی نے افغانستان کے لئے تمام ٹیسٹ کھیلے ہیں ۔ جس میں ہندوستان کے خلاف گذشتہ سال کھیلا گیا تاریخی پہلا میچ شامل ہے ۔ وہ محدود اووروں کا کرکٹ کھیلتے رہیں گے ۔
محمد نبی نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ذریعے جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ ٹیسٹ فارمیٹ کرکٹ کا اہم فارمیٹ ہے جو ہر کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے ۔ میں نے 18 سال افغانستان کرکٹ کو دئیے ہیں ۔ میرا خواب تھا کہ افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ ملے ، جو پورا ہوگیا ہے ۔
انہوں نے کہا،' ہم ہر سال ایک یا دو ٹیسٹ کھیلتے ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ اب کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع ملے تاکہ مستقبل میں بہتر ٹیسٹ ٹیم تیار ہو سکے ۔ ''افغانستان نے اس سال مارچ میں دہرہ دون اور آئر لینڈ کو سات وکیٹ سے ہراکر پہلی ٹیسٹ جیت حاصل کی تھی ۔ جس میں نبی ٹیم کا حصہ تھے ۔ وہ آئی پی ایل اور بگ بیش یگ بھی کھیلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ،' میں جب تک کھیل سکتا ہوں ، ونڈے اور ٹی 20- کرکٹ کھیلتا رہوں گا ۔ نبی نے 121 ونڈے میں 2699 رن بنائے اور 128 وکیٹ حاصل کئے ۔ وہیں 68 ٹی 20 میچوں میں 1161 رن بنانے کے علاوہ 69 وکیٹ حاصل کئے ہیں ۔