Latest News

یوگی راج: بھاجپا نیتا پر ریپ کا الزام لگانے والی لڑکی نے کی خودکشی ، پولیس پر لاپروائی کا الزام

یوگی راج: بھاجپا نیتا پر ریپ کا الزام لگانے والی لڑکی نے کی خودکشی ، پولیس پر لاپروائی کا الزام

لکھنؤ : یوپی میں یوگی حکومت کی لاکھ کوششوں کے باوجود ریپ جیسی گھنونی واردات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ ایسا ہی  واقعہ اترپردیش کی  دارالحکومت  لکھنؤ کے گومتی نگر میں پیش آیا ہے،جہاں ریپ متاثرہ لڑکی کے خودکشی کرنے کے بعد حرکت میں آئی پولیس نے  ملزم بھاجپا لیڈر پردیپ کمار  گپتا کو  دیر رات گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔پردیپ  قنوج کے  سورخ کے سکراواں گاؤں کا رہنے والا ہے ۔اس معاملے میں گومتی نگر  پولیس نے شروع سے ہی لاپرواہی برتی۔ 
پولیس پر لاپروائی برتنے کا الزام
ریپ متاثرہ لڑکی ملزم بھاجپا لیڈر کے خلاف شکایت درج کرانے کے لئے تھانے کے چکر لگاتی رہی ، لیکن پولیس پورے معاملے کو دباتی رہی ۔پولیس کے اسی رویہ سے پریشان ہوکر لڑکی نے 23 اکتوبر کو  زہر کھا لیا   تھا ۔اس کو سنگین حالات میں  اہل خانہ نے  رام منوہر لوہیا ہسپتال میں  داخل کرایا تھا ، جہاں دوران علا ج اس کی موت ہوگئی ۔ لڑکی کے زہر کھا کر جان دینے کی اطلاع جب پولیس کو ملی تو  اسکے ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔
وہیں معاملے کے طول پکڑ جانے پر  جمعہ کو پولیس نے  آنا ً فاناً  بھاجپا نیتا کے  خلاف  شکایت درج کی  اور دیر رات پولیس ٹیم  قنوج کے سکراواں گاؤں میں واقع پردیپ کے گھر پہنچی اور اس کو گرفتار کر لیا۔



Comments


Scroll to Top