Latest News

یوگی حکومت کی بڑی  مدد،دیہاڑی مزدوروں کے کھاتے میں ٹرانسفر  ہوئے 1000-1000روپے

یوگی حکومت کی بڑی  مدد،دیہاڑی مزدوروں کے کھاتے میں ٹرانسفر  ہوئے 1000-1000روپے

لکھنئو:وزیر اعظم یوگی آدتیہ ناتھ کی سختی کے بعد دیہاڑی مزدورو ں کے کھاتے میں 1000-100روپے ٹرانسفر کر دیئے گئے ہیں ۔ بتا دیں کہ سوموار کو وزیر اعلی ٰیوگی نے افسران کو حکم دیا تھا کہ جتنی جلدی ہو سکے دیہاڑی مزدوروں  کو کھاتے میں مدد کی رقم پہنچائی جائے ۔ بتا دیں کہ صوبے کے 17کورونا سے متاثر ہ ضلعوں کو لاک ڈائون کر دیا گیاہے۔ بتا دیںکہ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام کو جینا محال ہو ا ہے۔
ای رکشا ،رکشا ، ٹھیلا -کھمچا اور ریہڑی والوں کو بھی کیا شامل
ٹھیلا-کھمچا ، ریہڑی کے ساتھ ہی رکشا اور ای -رکشا والوں کو بھی اس سے جوڑ تے ہوئے مالی مدد کی جائے گی اور ان کے اکاونٹ میں مدد کی رقم بھیج دیں۔یہی نہیںاضافی غذا کا بندوبست کرکے ان سبھی کو راشن بھی تقسیم کریں۔
اس ماہ بیوائوں اور بے سہارا عورتوں کو پنشن بھیجنے کا حکم
سی ایم نے یہ حکم سوموار کو 5کالی داس مارگ واقع اپنی سرکاری رہائش پر لاک ڈائون کے جائزے کے وقت  دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سماج بھلائی محکمہ، بیوہ اور بے سہارا عورتوں کو پنشن اسی ماہ میں بھیج دیں۔ ان سبھی کو بھیجی جانے والی اگلی قسط 8-9اپریل تک چلی جائے ۔سی ایم نے کورونا کو  لے کر محکمہ صحت کی طرف بنائے گئے کمانڈسینٹر کو انٹی گریٹڈ کرتے ہوئے اسے سی ایم ہیلپ لائن ، 108، اور 112سے جوڑنے کے بھی  احکام دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کسی بھی قسم کی تباہی سے بچنے کے لئے  ایک انٹیگریٹڈ کمانڈ سینٹر قائم کریں۔ جس سے کسی بھی آفت کو آنے پر وقت پر جواب دیا جا سکے۔
لاک ڈائون کے علاقوں میں سپلائی چین کا انتظام کریں
انہوں نے کہا کہ جن شہروں کو لاک ڈائون کیا گیا ہے وہاں سپلائی چین کا بندوبست کریں ۔ عوام کو کوئی دقت نہ ہو اس کے لئے منڈی کونسل پھلوں اور سبزی  بیچنے والوں کی شناخت کر کے انہیں محلوں اور کالونیوںمیں بھیجے ۔ اس کے ساتھ ہی اس بات کا دھیا ن رکھیں کہ عوام کی بھیڑ نہ لگے، زیادہ قیمت پر فروخت  نہ کی جائے اور لوگ کالا بازاری نہ کر سکیں۔ اسی طرح سے دودھ کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے۔ سی ایم  یوگی نے کہا کہ صوبے کے کسی بھی ضلع میں بجلی اور پانی نظام میں بھی کوئی دقت نہیں آنی چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top