Latest News

دہلی میں گرجے یوگی آدتیہ ناتھ،کہا- کیجریوال کو شاہین باغ میں بریانی کھلانے سے فرصت نہیں

دہلی میں گرجے یوگی آدتیہ ناتھ،کہا- کیجریوال کو شاہین باغ میں بریانی کھلانے سے فرصت نہیں

نئی دہلی : اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو دہلی کے بدرپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں ٹھیک شام 5 بجے یہاں آنا تھا لیکن شاہین باغ مظاہرے کے سبب انہیں دیر ی ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ شاہین باغ میں مظاہرے کے نام پر دہلی میں افراتفری  پھیلائی جا رہی  ہے ۔
اپنی تقریر میں یوگی آدتیہ ناتھ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور کانگرس لیڈر راہل گاندھی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹنے سے کیجریوال اور راہل گاندھی کو سب سے زیادہ تکلیف ہوئی ۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال شاہین باغ میں سماج دشمن عناصر کو فروغ دے رہے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، اروند کیجریوال کو شاہین باغ میں بریانی  کھلانے سے فرصت نہیں ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1223960762822955009?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1223960762822955009&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fcm-yogi-rally-in-delhi-said-arvind-kejriwal-busy-in-serving-biryani-in-shaheen-bagh-1-1160364.html
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، بھگت کبھی فساد پھیلانے میں بھروسہ نہیں کرتے،ہم کانوریوں کی حفاظت کی ضمانت دیں گے۔ اگر تمام مذاہب اپنے حساب سے  پوجا پا ٹھ کر سکتے ہیں، تو کانوڑیا بھی کر سکتے ہیں۔لیکن وہ لوگ جوکانوڑیوں کی مخالفت کرتے ہیں، انہیں پولیس کی گولیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا، بولی کا نہیں، پولیس کی گولی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شاہین باغ کو لے کر انہوں نے کہا، شاہین باغ میں جو لوگ دھرنے پر ہیں، ان کا مقصد آرٹیکل 370 اور رام مندر جنم بھومی کی مخالفت کرنا ہے۔ ان کا اصلی دکھ تین طلاق بل کا پاس ہونا ہے۔ 



Comments


Scroll to Top