National News

یامی گوتم کی بھوت پولیس 17 ستمبر کو ہوگی ریلیز

یامی گوتم کی بھوت پولیس 17 ستمبر کو ہوگی ریلیز

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم کی آنے والی فلم بھوت پولیس 17 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔سیف علی خان، جیکلین فرنانڈیز، ارجن کپور اور یامی گوتم کے مرکزی کردار والی فلم بھوت پولیس کافی عرصے سے سرخیوں میں ہے۔فلم سے ستاروں کے فرسٹ لک ریلیز ہونے کے بعد میکرز نے اس کا ایک پوسٹر ریلیز کرکے اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔فلم کے نئے پوسٹر میں سیف، جیکلین، ارجن اور یامی گوتم نظر آرہے ہیں۔

Bhoot Police: Jacqueline Fernandez, Yami Gautam Join Saif Ali Khan...
فلم کا نیا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے یامی گوتم نے لکھا اب باری ہے بھوتوں کے ڈرنے کی۔بھوت پولیس اس 17 ستمبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہورہی ہے۔پون کرپلانی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سیف علی خان کے کردار کا نام ویبھوتی، ارجن کپور کا نام چیرونجی، یامی گوتم کا مایا اور جیکلین فرنانڈس کا نام کنیکا ہوگا۔اس فلم کو رمیش تورانی، اکشے پوری اور جیہ تورانی نے پروڈیوس کیا ہے۔

Yami Gautam said this to Jacqueline ... - 03/04/2021



Comments


Scroll to Top