Latest News

پہلوانوں کیلئے انصاف چاہتے ہیں لیکن قانونی کارروائی کے ذریعے:انوراگ ٹھاکر

پہلوانوں کیلئے انصاف چاہتے ہیں لیکن قانونی کارروائی کے ذریعے:انوراگ ٹھاکر

نئی دہلی:  مرکزی وزیر کھیل  انوراگ ٹھاکر نے شکروار کو کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ بھارتیہ کشتی مہاسنگھ کے پردھان برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں کو انصاف ملے لیکن یہ قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد ہی ممکن ہے۔
ٹھاکر کے اس بیان سے 2دن پہلے ایک ماہ سے زیادہ وقت سے دھرنے پر بیٹھے کھلاڑیوں نے اپنے میڈل ہریدوار میں گنگا میں بہانے کی دھمکی دی تھی۔ ٹھاکر نے ٹائمز نیٹورک کی طرف سے منعقد آرتھک سمیلن میں ایک سوال کے جواب میں کہا، ''سرکار بھی غیرجانبدارانہ جانچ چاہتی ہے۔ ہم سبھی چاہتے ہیں کہ انصاف ملے لیکن اس کے لئے قانونی کارروائی پوری ہونے کا انتظار کرنا ہوگا۔''
 ٹھاکرنے کہا کہ دہلی پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر سرکار کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیس درج کیا گیا تھا۔
پہلوانوں کی سپورٹ میں آئی 1983کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کہا، ہڑ بڑی میں فیصلہ نہ لیا جائے
نئی دہلی
: مظاہرہ کررہے پہلوانوں کی طرف سے اپنے میڈل گنگا میں بہانے کی آشنکا سے پریشان 1983 کاورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم نے شکروار کو ان سے آناً فاناً میں فیصلہ نہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے امید جتائی کہ ان کی شکایات کا حل نکالا جائے گا۔
بھارتیہ کشتی مہاسنگھ کے سبکدوش پردھان برج بھوشن سنگھ کو مبینہ جنسی ہراسانی کے الزامات میں گرفتار کرنے کی مانگ کو لے کر ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا 30مئی کو ہریدوار گئے تھے لیکن میڈلوں کو گنگا میں نہیں بہایا۔
دہلی پولیس نے 28مئی کو مظاہرہ کررہے پہلوانوں کو لاء اینڈ آرڈر بگاڑنے کے الزام میں حراست میں لیاتھا، جب وہ بغیر اجازت کے نئے پارلیمنٹ ہائوس کی طرف مارچ کررہے تھے۔ 
1983 کاورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم نے کہا ، ''ہم چیمپیئن پہلوانوںکے ساتھ بدسلوکی کی تصویریں دیکھ کر کافی دکھی ہیں۔ ہمیں اس کی چنتا ہے کہ وہ محنت سے جیتے گئے میڈلز کو گنگا میں بہانے کی سوچ رہے ہیں۔''ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے میں فوراً فیصلہ نہ لیا جائے اور ہمیں امید ہے کہ ان کی شکایات سنی جائیں گی اور ان کا حل نکلے گا۔
کھاپ کا سرکار کو9جون تک کا الٹی میٹم،برج بھوشن ہوگرفتار، ورنہ آندولن طے
نئی دہلی:
پہلوانوں کے سمرتھن میں شکروار کو ہریانہ کے کوروکشیتر میں ایک اورکھاپ پنچایت کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں کھاپ نے سرکار کو9جون تک برج بھوشن شرن سنگھ کو گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ کوروکشیتر میں ہوئی مہا  پنچایت میں راکیش ٹکیٹ  نے کہا کہ برج بھوشن کی گرفتاری سے کم پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
 انہوں نے کہا کہ پردرشن کو جس طرح سے سمرتھن مل رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے پہلوانوں کی سرکشا بڑھائی جانی چاہئے۔ اگر کسی بھی پہلوان کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو اس کیلئے سرکار سیدھے طور پر  ذمہ دارہوگی ۔ 
ٹکیٹ نے کہا کہ پہلوانوں پر درج کیس واپس لئے جائیں۔ مہا پنچایت میں فیصلہ لیاگیا ہے کہ برج بھوشن کو9جون تک گرفتار کیا جائے گا ۔ ٹکیٹ نے چیتاونی دیتے ہوئے کہا کہ اگر برج بھوشن کی گرفتاری نہیں ہوتی ہے تو 9مئی کو ہم پہلوانوں کو جنتر منتر پر چھوڑ کر آئیں گے ۔ اگر 9مئی کو پہلوانوں کو جنتر منتر پر نہیں بیٹھنے دیاگیا تو وہیں سے بڑے آندولن کا اعلان ہوگا۔
 اس سے پہلے میٹنگ میں بھاری ہنگامہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس دوران کسان نیتا راکیش ٹکیٹ کو ہنگامہ شانت کروانے کیلئے اٹھنا پڑا۔ بتایا جارہا ہے کہ کھاپ نمائندہ وفد کے مائیک پر بھاشن سے لوگ ناراض ہوگئے۔ ان کی ناراضگی فیصلہ نہ سنانے کو لیکر رہی ، حالانکہ ٹکیٹ کے بیچ میں  آنے کے بعد بڑی مشقت سے ماحول تھوڑا شانت ہوا۔ کسان نیتا نے دعویٰ کیا ہے وہ گائوں سے آندولن کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ پیڑت بیٹیاں کسی جاتی کی  نہیں ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے صاف کردیا ہے کہ سرکار سے بات کئے بنا اس معاملے کو سلجھایا نہیں جاسکتا ۔ پورے آندولن میں ایک بھی پرتشدد گھٹنا نہیں ہوئی۔ پہلوانوں کو دبائو کی وجہ سے چھوڑا گیا ۔ دھرنے گائوں میںبھی چلائے جائیں گے۔ 
سرگرم کرکٹروں کا ابھی تک کوئی بیان نہیں 
اس سے پہلے انل کمبلے ، رابن اتھپا اور عرفان پٹھان جیسے سابق کرکٹروں نے بھی پہلوانوں کا سمرتھن کیا تھا ۔ سرگرم کرکٹروں نے ابھی تک اس پر کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑہ اور نامور نشانے باز ابھینو بندرا نے بھی ناراضگی ظاہر کی تھی کہ پہلوانوں کو انصاف کے لئے سڑکوں پر اترنا پڑرہا ہے ۔



Comments


Scroll to Top