Latest News

یکطرفہ پیار میں پاگل ہوئی 19 سالہ لڑکی ، نابالغ کو اغواکر جنسی استحصال کا الزام ، مقدمہ درج

یکطرفہ پیار میں پاگل ہوئی 19 سالہ لڑکی ، نابالغ کو اغواکر جنسی استحصال کا الزام ، مقدمہ درج

ممبئی: مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی کے مانکھرد علاقے سے حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں 19 سالہ لڑکی پر 17 سال کے نابالغ لڑکے کے اغوا اور جنسی استحصال کا الزام لگا ہے۔ مانکھرد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ لڑکی یکطرفہ محبت کے باعث لڑکے پر شادی کا دباؤ ڈال رہی تھی۔ جب اس نے انکار کر دیا تو اس نے اس واردات کو انجام دیا۔ اس معاملے میں شکایت ملنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟ 
 ممبئی پولیس کو دی گئی شکایت کے مطابق متاثرہ لڑکا اور ملزمہ لڑکی ایک ہی محلے کے رہنے والے ہیں۔ الزام ہے کہ پچھلے سال اگست میں ملزمہ لڑکی نے نابالغ لڑکے کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر بلایا اور اس کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات بنائے۔ اتنا ہی نہیں لڑکی نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے اس بارے میں کسی کو بتایا تو انجام برا ہوگا۔
گھر میں اکیلی ہونے پر لڑکے کو زبردستی بلاتی تھی لڑکی
تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اگست 2025 سے فروری 2026 کے درمیان ملزمہ لڑکی نے لڑکے کا ذہنی اور جسمانی استحصال جاری رکھا۔ جب بھی وہ گھر میں اکیلی ہوتی وہ لڑکے کو ڈرا دھمکا کر بلا لیتی تھی۔ وہ مسلسل نابالغ پر شادی کرنے کا دباؤ ڈال رہی تھی۔ جب لڑکے نے شادی سے صاف انکار کر دیا تو لڑکی نے خود کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی اور آخر کار لڑکے کا اغوا کر لیا۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد فرار
متاثرہ نابالغ کسی طرح ملزمہ لڑکی کے چنگل سے بھاگنے میں کامیاب رہا اور گھر پہنچ کر اہل خانہ کو اپنی آپ بیتی سنائی۔ بیٹے کی بات سن کر حیران رہ گئے اہل خانہ نے فوراً مانکھرد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔ مانکھرد پولیس کے افسر نے بتایا کہ متاثرہ کے بیان پر ملزمہ لڑکی کے خلاف پوکسو ایکٹ کی متعلقہ ایکٹ اور  تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔ معاملہ درج ہونے کے بعد سے ہی ملزمہ لڑکی فرار ہے ۔ پولیس نے اس کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top