National News

آلودگی پر قابو پانے میں چین کو لگے 15 سال ، ہم اس سے بھی کم وقت میں سدھاریں گے دہلی کی ہوا : جاوڈیکر

آلودگی پر قابو پانے میں چین کو لگے 15 سال ، ہم اس سے بھی کم وقت میں سدھاریں گے دہلی کی ہوا : جاوڈیکر

نئی دہلی: ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے لوک سبھا میں جمعہ کو دو ٹک الفاظ میں کہاکہ آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے ہندستان ذمہ داری نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود ہم نے اس سے نپٹنے کے لئے خودسے پہل کرتے ہوئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ چین کو آلودگی پر قابو پرنے میں 15 سال لگے ہیں اور ہم اس سے بھی کم وقت میں آلودگی پر قابو پالیں گے ۔ 

PunjabKesari
جاوڈیکر نے آلودگی اور آب و ہوامیں تبدیلی موضوع پر لوک سبھا میں تین دن چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ آب و ہوا میں تبدیلی کی شروعات دوسرے صنعتی انقلاب کے ساتھ ہو ئی اس وقت بڑی تعداد میں کارخانے لگے اور ان میں کوئلہ جلا نا شروع ہوا۔ اس سے پیدا ہوئی کاربن ڈائی آکسائڈ ماحولیات میں جمع ہونے لگا اور یہ سیکڑوں برس تک رہے گا۔ اس کی وجہ سے زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور آب وہوا میں تبدیلی ہورہی ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے کہاکہ آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے ہندستان ذمہ دار نہیں ہے۔ امریکہ میں فی کس کاربن فٹ پرنٹ 16ٹن،یوروپ میں 13ٹن اور چین میں 12ٹن ہے جبکہ ہندستان کا فی کس کاربن فٹ پرنٹ محض 1.9ٹن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود ہم نے اپنی عالمی ذمہ داری سمجھتے ہوئے آب و ہوامیں تبدیلی کو کم کرنے کے چار اقدامات کئے ہیں۔ ہم نے ہر برس 2040تک اپنی قابل تجدید توانائی کے تناسب کو اپنی توانائی کے تنوع میں چالیس فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔



Comments


Scroll to Top