Latest News

دہشت گردانہ کیمپوں کو تباہ کردیں گے ، ضرورت پڑی تو پی او کے میں  جائیں گے : ستیہ پال ملک

دہشت گردانہ کیمپوں کو تباہ کردیں گے ، ضرورت پڑی تو پی او کے میں  جائیں گے : ستیہ پال ملک

پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی او  کے) میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانے کے لئے بھارتی فوج کی طرف سے توپ کے استعمال پر گورنر ملک نے جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انہ کیمپوں کو ہم بالکل برباد کر دیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گرد باز نہیں آئے تو ہم پی او  کے کے اندر جائیں گے۔


بتا دیں کہ اتوار کو جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے تنگدھار سیکٹر میں پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔پاکستان کی بزدلانہ حرکت کا ہندوستانی فوج نے اسی کی زبان میں منہ توڑ جواب دیا۔ہندوستانی فوج نے تقریباً دو گھنٹے میں ہی  تنگدھار میں شہید اپنے دو جوانوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا۔فوج نے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر (پی اوکے )میں تابڑ توڑ گولے برسا کر دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کر دیا۔

PunjabKesari
فوج کی اس کارروائی میں بڑی تعداد میں لشکرطیبہ جیش محمد اور حزب المجاہدین کے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔اس کارروائی میں بھارتی فوج نے پاکستان کے 6 سے 10 فوجی بھی مار گرائے ہیں۔فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے خود یہ معلومات دی ہیں۔



Comments


Scroll to Top