Latest News

این سی پر صدر شرد پوارنے مودی حکومت سے پوچھا - رام مندر کے لئے ٹرسٹ تو مسجد کے لئے کیوں نہیں؟

این سی پر صدر شرد پوارنے مودی حکومت سے پوچھا - رام مندر کے لئے ٹرسٹ تو مسجد کے لئے کیوں نہیں؟

نیشنل ڈیسک: نیشنلسٹ کانگر س پارٹی ( این سی پی )کے صدر  شرد پوار نے مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔انہوں نے لکھنؤ میں کارکن کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی حکومتیں مذہب کے نام ملک کو بانٹ رہی ہیں۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر پوار نے کہا کہ جیسے مندر کے لئے ٹرسٹ بنا، ویسے ہی مسجد کے لئے بھی بنائیں۔ ملک سب کا ہے اور حکومت سب کی، تمام مذہب والوں کی ہے۔
این سی پی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی ایک کے بعد ایک کئی  ریاستوں میں انتخابات ہارتی گئی، چاہے مدھیہ پردیش ہو، راجستھان ہو یا دہلی۔ دہلی میں بی جے پی نے پوری طاقت جھونک دی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی لگے  رہے ۔بی جے پی لیڈروں کی ڈیوٹی لگائی گئی، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزیر اعلیٰ لگائے گئے۔لیکن بی جے پی کو پھر بھی یہاں منہ کی کھانی پڑی ۔
حکومت بتائے بے روزگاری کس طرح دور کی جائے گی
پوار نے کہا کہ آج کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔کھاد اور تیل کی قیمتیں بڑھ رہے ہیں، بنکوں اور ساہوکاروں کا پیسہ واپس نہیں کر پانے کی صورت میں بے عزتی سے بچنے کے لئے کبھی کبھی کسان خودکشی کر لیتے ہیں۔یہ ملک کی بدقسمتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں ہر سیکٹر میں بے روزگاری بڑھی۔ بے روزگاری رہے گی تو ملک میں امن کس طرح رہے گا ۔آج کا نوجوان روزی روٹی کے لئے دوسرے ممالک کا رخ کرتا ہے۔ یہ صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ حکومت جواب دے کہ بے روزگاری کس طرح دور کی  جائے گی۔



Comments


Scroll to Top