National News

آف دی ریکارڈ:وزیر اعظم نے دہلی کے تشدد متاثرہ علاقوں میں ڈوبھال کو کیوں بھیجا؟

آف دی ریکارڈ:وزیر اعظم نے دہلی کے تشدد متاثرہ علاقوں میں ڈوبھال کو کیوں بھیجا؟

نیشنل ڈیسک:قومی سکیورٹی صلاحکار اجیت ڈوبھال  نے شمال مغربی دہلی کے تشدد متاثرہ علاقوں کا لگاتار دو دن دورا کر کے حالات کا خود جائزہ لیا ، وزیر اعظم کو اس کی جانکاری دی اور کارروئی رپورٹ سونپی۔ڈوبھال کے اس دورے نے متعدد اٹکلوں کو  ہوا دی ۔پہلا ردعمل یہ تھا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی امت شاہ سے دوریاں  بڑھنے کی شروعات ہے ۔شاہ گزشتہ سال جون میں وزیر داخلہ بنائے گئے تھے ۔ کہا جا رہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )لائے جانے کے بعدشاہ نے جس  طریقے سے معاملے کو سنبھالا ، شاہین باغ میں حالات سمجھنے میں ناکامی اور اس کے بعد شروع ہوئے تشدد نے مودی ۔شاہ میں اختلاف پیدا کیا۔

PunjabKesari
مودی اور ڈوبھال پرانے کھلاڑی ہیں اور شاہ کے مقابلے ان کا تجربہ اور عمر بھی زیادہ ہے ۔ تشدد سے متاثرہ علاقوںکا دورہ کرنے کے دوران  ڈوبھال نے ایک جگہ لوگوں سے کہا تھا  کہ وہ یہاں وزیر اعظم مودی اور وزیر  داخلہ  کے احکام پر آئے ہیںلیکن انہوں نے ایسا اس لئے کہا تاکہ کسی طرح کا سیاسی مدعا شروع نہ ہو جائے۔ وسیع بحث کے بعد وزیر اعظم نے اجیت ڈوبھال کوچنا ۔

PunjabKesari
شاہین باغ میں مظاہر ہ کر رہی عورتوں کا کہنا تھا کہ کوئی آئے اور انہیں ان کے سوالوں کے جوابات دے لیکن کوئی نہیں گیا  اور سرکار نے بھی کسی کو نہیں بھیجا ۔ نہ تو ایل جی انل بیجل اور نہ ہی کوئی بھاجپا رکن پارلیمنٹ شاہیں باغ میں مظاہرین سے ملنے گیا ۔ یہ حالات ہاتھ سے پھسل گئے اور جعفرآباد تشدد شروع ہو گئے تو  وزیر اعظم  نے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے ڈوبھا ل کو وہاں بھیجا جبکہ شاہ  نے حالات کی نگرانی کی ۔

PunjabKesari

حالات کو ٹھیک طرح سے  نہ سنبھال پانے  کی وجہ سے امیولیہ پٹنائیک کو ہٹا کر نئے پولیس کمشنر ایس این شریواستو کو لایا گیا ۔ اس بات پربھی سوال اٹھ رہے ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل انل بیجل جمعہ کو گڑبڑ  ی تھمنے کے بعد تشدد سے متاثر ہ علاقوں میں گئے۔
 



Comments


Scroll to Top