National News

دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کیلئے سلامتی دستوں کو پوری چھوٹ:کووند

دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کیلئے سلامتی دستوں کو پوری چھوٹ:کووند

نئی دہلی :صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے اور اس کیلئے سلامتی دستوں کو پوری چھوٹ دی گئی ہے۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کووند نے کہا،حکومت نے دہشت گردی پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کیلئے سلامتی دستوں کو پوری چھوٹ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدلتے وقت میں،ملک کی حفاظت سے منسلک نئے اور مشکل چیلنجوں کا سامناکرنے کیلئے حکومت افواج کو اور بھی بااختیار،موثر اور جدید بنارہی ہے۔تینوں افواج میں یکجہتی کو فروغ دینے اور انہیں ایک کمان کے نیچے لانے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی فوجی اصلاح میں سے ایک چیف آف ڈفینس (سی ڈی ایس)کی تقرری اور فوجی معاملوں کے محکمے کی تشکیل کو انہوں نے اس سمت میں اٹھایا گیا قدم قرار دیا۔
صدر نے کہاکہ تینوں افواج کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور انہیں جدید آلات اور بلٹ پروف جیکٹ مہیا کرائی جارہی ہے۔مسٹر کووند نے کہا کہ حکومت نے خلا میں بھی سلامتی کے لئے تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے سیٹ کے کامیابی تجربے سے ہندوستان خلا میں خصوصی طورپر مارکرنے کی صلاحیت حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top