Latest News

لکھنؤ میں امت شاہ کی دو- ٹوک، کہا- جتنی مخالفت کرنی ہے کرلو، سی اے اے واپس نہیں ہوگا

لکھنؤ میں  امت شاہ کی دو- ٹوک، کہا-  جتنی مخالفت کرنی ہے کرلو، سی اے اے  واپس نہیں ہوگا

لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون( سی اے  اے )  کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے۔ مرکزی  وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں شہریت ترمیمی قانون  کی حمایت  میں منعقد ایک ریلی سے  خطاب کیا۔امت شاہ نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف اپوزیشن کے بھرم پھیلا رہا ہے اور ملک کو توڑنے کا کام کیا جا رہا ہے۔اسی معاملے پر ہماری پارٹی نے عوامی بیداری  مہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Fw3bpYnAN4k
امت شاہ نے اپوزیشن پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ جب کشمیر سے لاکھوں کشمیری پنڈتوں کو بھگا دیا گیا تھا، تو ان کا انسانی حقوق کہاں گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس کو مخالفت کرنی ہے کر لے، لیکن  سی اے اے واپس نہیں ہوگا ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سیشن میں جب ہماری حکومت بل لائی تو راہل بابا اینڈ کمپنی مخالفت میں کاؤ- کاؤ کر رہی تھی۔ اس معاملے پر بھرم  پھیلایا جا رہا ہے کہ اس قانون سے مسلمانوں کی شہریت چلی جائے گی۔اپوزیشن کا کوئی بھی لیڈر بحث کرنے کے لئے تیار ہو جائے تو ہماری جانب سے سوتنتردیو سنگھ بحث کے لئے تیار ہیں۔
ملک بھر میں  سی اے  اے کو لے کر مسلسل ہو رہے مظاہروں کے  جواب میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس قانون کے سلسلے میں عوامی  بیداری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا اور اسی کے بعد امت شاہ کے علاوہ کئی دیگر مرکزی وزراء  ریلیوں میں جاتے ہیں۔



Comments


Scroll to Top