Latest News

ڈبلیو ایچ او کا انتباہ:دنیا بھر میں ابھی ختم نہیں ہوگا کووڈ19،لمبی جنگ چلے گی

ڈبلیو ایچ او کا انتباہ:دنیا بھر میں ابھی ختم نہیں ہوگا کووڈ19،لمبی جنگ چلے گی

نیشنل ڈیسک:دنیامیںکورونا وائرس وبا سے مرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ اسی درمیان ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  (ڈبلیو ایچ او)نے خبر دار کیا ہے کہ کووڈ 19کو  لے کر پورا  دھیا ن جہاںمغربی یورپ اور شمال امریکہ کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی طرف چلا گیا ہے وہیںایشیا اور بحرالکاہل علاقوں میں یہ وبا ابھی ختم ہونے سے بہت دور ہے۔
ایشیا اور بحر الکاہل  علاقوں کے سبھی سطحوں پر حکومتوں سے وائرس سے لڑنے کی کوششوں  میں لگے رہنے کی درخواست کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے مغربی بحر الکاہل  علاقے کے علاقائی ڈائریکٹر  ڈاکٹر تاکشی  کاسائی نے کہا کہ یہ لڑائی  بہت لمبی  چلنے والی ہے او رہم اپنی چوکسی میں ڈھیل نہیںلا سکتے ۔ ہر  ایک شہری  کو ان کے مقامی حالات کے حساب سے نپٹنا ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ ڈبلیو ایچ او  کو لگتا ہے کہ اس سے نپٹنے کے لئے سبھی کے لئے یکساں طریقہ نہیں ہے لیکن کچھ بنیادی اقدام ضروری ہیں۔
تاکشی نے کہا کہ ان میںعوام کا پتہ لگانا ، الگ کرنااور جلد سے جانچ کرانا ، پتہ لگنے کے بعد دوسروں  کے ساتھ رابطے کو جلد الگ رکھنا اور انفیکشن  کی رفتار کم کرنے اور اسے روکنے کے لئے عوام  کے درمیان دوری یقینی کرنے  کے لئے متعد  عوامی صحت کے اقدامات کرنا شامل ہے۔انہوں نے اس بات کے لئے بھی آگاہ کیا کہ ممالک کو بڑی سطح پر عوام میں انفیکشن  سے متاثر ہونے کے لئے  تیار رہنا ہوگا ۔ تاکشی نے کہا کہ ہمیں یہ بات صاف صاف سمجھنی ہوگی کہ ان اقدامات  کے ساتھ بھی خطرہ تب تک نہیں ٹلے گا جب تک یہ وبا رہتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top