National News

کہاں چھپ کر بیٹھے ہیں نیپال کے سابق پی ایم کے پی شرما اولی؟ ملک سے بگڑتے حالات کو دیکھ کل ہی دیا تھا استعفیٰ

کہاں چھپ کر بیٹھے ہیں نیپال کے سابق پی ایم کے پی شرما اولی؟ ملک سے بگڑتے حالات کو دیکھ کل ہی دیا تھا استعفیٰ

نیشنل ڈیسک: نیپال اس وقت شدید سیاسی اور سماجی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا ایپس پر لگائی گئی پابندی اور پرتشدد مظاہروں نے کئی لوگوں کی جان لے لی ہے۔ ملک میں حالات بگڑتے دیکھ کر وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے منگل (9 ستمبر)کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ حالانکہ، اس وقت وہ کہاں ہیں اس کی معلومات عوامی طور پر دستیاب نہیں ہے۔
اولی کا مقام اور سکیورٹی
کچھ خبروں کے مطابق اولی دبئی بھاگ سکتے ہیں، لیکن فی الحال میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کھٹمنڈو کے کسی محفوظ گھر (سیف ہا ؤس)میں چھپے ہوئے ہیں۔ تری بھون ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے، جس سے وہاں سے کوئی فلائٹ آپریٹ نہیں ہو رہی ہے۔ ملک کی کمان فوج کے ہاتھوں میں ہے اور کھٹمنڈو کی سڑکوں پر جوان گشت لگا رہے ہیں۔
مظاہرین نے لگائی آگ، سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ
مظاہرین نے کئی سرکاری وزیروں کو دوڑا دوڑا کر مارا۔
کئی سرکاری عمارتوں کو آگ کے حوالے کر دیا گیا۔
کے پی شرما اولی کے بھکتاپور واقع گھر کو بھی آگ لگا دی گئی۔ حالانکہ تب تک اولی اور ان کا خاندان محفوظ مقام پر پہنچ چکے تھے ۔
پشوپتی ناتھ مندر بند، کرفیو نافذ
نیپال کے سب سے مقدس مذہبی مقامات میں سے ایک پشوپتی ناتھ مندر کو پرتشدد مظاہروں کے باعث بند کر دیا گیا۔ مندر کے احاطے کی سکیورٹی کے لیے نیپال آرمی کو تعینات کیا گیا ہے۔ کھٹمنڈو کی سڑکوں پر بدھ کی صبح سناٹا چھایا ہوا نظر آیا۔ بہت کم لوگ گھروں سے باہر نکلے۔ پورے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
تشدد میں ہلاک اور زخمی
رپورٹس کے مطابق مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں:

  • کم از کم 22 افراد کی موت ہوئی۔
  • 500 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔
     


Comments


Scroll to Top