Latest News

جب خالی عیدگاہ دیکھ کر شہر کے صدرکی آنکھوں سے چھلکا درد

جب خالی عیدگاہ دیکھ کر شہر کے صدرکی آنکھوں سے چھلکا درد

دموہ:ملک بھر میں پھیلی کورونا وبا کی وجہ سے ہر مذہب، ہر دھرم، ہر فرقہ کے تہوار متاثر ہو رہے ہیں، اسی دوران مسلم سماج کا تہوار عید پر بھی کورونا وائرس  کا گرہن لگ گیا  ہے ۔ کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے  لوگوں نے اپنے گھروں میں رہ کر عید کی نماز پڑھی اور ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی مبارکباد نہیں دی اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر مبارکباد دینے سے پرہیز کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکباد دی۔
وہیں مسجد میں بھی صرف پانچ افراد نے ہی عید کی نماز ادا کی ۔ اسی دور میں دموہ میں بھی عید الفطر کا تہوار  مناتے ہوئے نماز ادا کی گئی ۔ شہر کی عیدگاہ مسجد میں پیش امام حافظ منور رضا صاحب نے عید کی نماز پڑھائی، نماز  کے آخر میں امام صاحب نے ملک میں امن چین  اور کورونا جیسی وبا سے نجات پانے کی دعا  مانگی۔لاک ڈائون کے پیش نظر عید گاہ میں صرف  پانچ افراد نے ہی عید کی نماز ادا کی۔جہاں ہزاروں مسلم بھائی عید گاہ مسجد میں جمع ہو کر نماز پڑھتے تھے، وہیں لاک  ڈائون  میں خالی عید گاہ کو دیکھ کر شہر کی عید گاہ کے صدر اعظم خان  کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ وہیں نماز میں سوشل ڈسٹینسنگ کا پورا خیال رکھا گیا ۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ  نے بھی مسلم سماج کا اس لاک ڈائون میں تعاون دینے  کے لئے شکریہ ادا کیا   اور عید کی مبارکباد دی۔
 



Comments


Scroll to Top