نیشنل ڈیسک:دہلی این سی آرمیں منگلوار صبح ہی گرمی کا قہر دیکھا گیا ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں بھی لو کا قہر جاری ہے اورمحکمہ موسم نے منگلوار کے لئے دہلی کے کچھ حصوں میں اورینج الرٹ جاری کیا ہے ۔ دار الحکومت میں زیادہ سے زیاہ درجہ حرارت 46ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔ دہلی میں صبح مارننگ واک پر نکلے لوگ گرمی سے پریشان دکھے۔ وہیں محکمہ موسم کے مطابق دہلی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا سکتا ہے۔بھارتیہ محکمہ موسم نے شمالی بھارت میں گرمی کے لحاظ سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جہاں لو کا قہر اپنے اعلی مقام پر پہنچ سکتا ہے ۔ محکمہ نے سوموار کو کہا کہ شمال بھارت کے بہت سارے حصوں میں 29.30 مئی کو دھول بھری آندھی چلنے اور گرج کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے جس سے لو کے قہر سے راحت مل سکتی ہے۔
راجستھان کے چرو میں درجہ حرارت 47.5 ڈگری سیلسیئس کے قریب پہنچ گیا ۔ سوموار کو راجستھان کے زیادہ تر حصوں میں دن کا درجہ حرارت 45سے 47 ڈگری کے درمیان رہا جبکہ پنجاب اور ہریانہ میں بھی عوام کو گرمی کا قہر جھیلنا پڑا۔ ہریانہ کے نر نول میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45,8 ڈگری درج کیا گیا ۔ وہیں اتر پردیش میں پریاگ راج 46,3 ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ سب سے گرم مقام رہا ۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے عوام سے گھروں میں ہی رہنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی درخواست کی ہے۔محکمہ موسم کے جے پور مرکز نے بتایا کہ جودھپور ، بیکانیر ، جے پور ، اجمیر ، بھرت پور اور کوٹا سنبھاگ کے کچھ علاقوں میں لو کا قہر اور بڑھ سکتا ہے ۔ محکمہ کے مطابق علاقائی پیشینگوئی مرکز کے چیف کلدیپ شری واستو نے کہا کہ مغربی اور مشرقی ہوائوں کے سبب 28مئی کو گرمی سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔ بتا دیں کہ بڑے علاقے میں مسلسل دو دنوں تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45ڈگری درج ہونے پر لو کا اعلان کیا جاتا ہے جبکہ درجہ حرارت 47ڈگری ہونے پر شدت سے بھری لو کا اعلان کیا جاتا ہے۔