National News

رام مندر کی تعمیر کے لئے وسیم رضوی نے دیا 51 ہزار کا چیک،  کہا- شیعہ وقف بورڈآگے بھی کرتا رہے گا  تع

رام مندر کی تعمیر کے لئے وسیم رضوی نے دیا 51 ہزار کا چیک،  کہا- شیعہ وقف بورڈآگے بھی کرتا رہے گا  تع

لکھنؤ:سپریم کورٹ سے ملک کے سب سے متنازعہ کیس حل ہونے کے بعد اب ملک بھر میں رام بھکت خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔مسلسل ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لئے تمام لوگ آگے آ رہے ہیں۔اسی ترتیب میں اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈنے بھی 51000 روپے رام جنم بھومی ٹرسٹ کو بھیجے ہیں اور اس رقم کو رام مندر کی تعمیر میں خرچ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے ایودھیا میں بھگوان رام کا مندر بنانے کے لئے 51 ہزار روپے کا تعاون دیا ہے۔

PunjabKesari
وسیم رضوی نے بتایا کہ شیعہ سینٹرل وقف بورڈ نے  ایودھیا رام جنم بھومی تنازعہ ختم کرنے کے لئے ثالثی سے لے کر  سپریم کورٹ تک اپنی بات رکھتے ہوئے ایودھیا میں رام مندرتعمیر کی پیروی کی ہے ۔سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے وہی واحد  راستہ تھا، جس سے  یہ معاملہ حل ہو سکتا تھا۔ اب ہندوستان میں رام کی جائے پیدائش پر دنیا کا سب سے خوبصورت مندر بنانے کی تیاری ہو رہی ہے۔شری رام مسلمانوں کے باپ داد ہیں-
وسیم رضوی  نے کہا کہ امام ہند بھگوان  شری رام تمام مسلمانوں کے باپ دادا ہیں، انکے رام مندر کی تعمیر کے لئے  ' وسیم رضوی فلمز' کی جانب سے  51 ہزار روپے  کی بھینٹ رام جنم بھومی فلم کی طرف سے  رام جنم بھومی نیاس کو  شری راکیش داس جی  اور  ایودھیا  ضلع انچارج  شیعہ سینٹرل  وقف بورڈ  ممبر اشفاق حسین 'ضیا' کے توسط سے بھیجی جا رہی ہے  ۔وسیم رضوی نے مزید بتایا کہ مستقبل میں جب بھی مسجد کی تعمیر ہوگی، شیعہ وقف بورڈ کی جانب سے اس میں بھی مدد کی جائے گی۔ایودھیا میں رام مندر پوری دنیا کے رام بھکتوں اور ہندوستان کے لئے فخر کی بات ہے۔
 



Comments


Scroll to Top