National News

ٹرمپ کے دورے پر چین کا بڑا بیان: امریکی رپورٹس مکمل طور پر غلط، ہرمز تنازع سے کوئی تعلق نہیں

ٹرمپ کے دورے پر چین کا بڑا بیان: امریکی رپورٹس مکمل طور پر غلط، ہرمز تنازع سے کوئی تعلق نہیں

بیجنگ: چین نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مجوزہ دور چین کا آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی یا ممکنہ بندش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ میڈیا میں چلنے والی ایسی خبریں مکمل طور پر غلط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ اور چین کے درمیان ٹرمپ کے دورے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور تاریخوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس دوران چین نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران کو دیکھتے ہوئے ایران۔ اردن۔ لبنان اور عراق کو انسانی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں امن بحال کرنے اور تنازع روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ دوسری طرف ٹرمپ نے خود اشارہ دیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے ان کا دور چین ملتوی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے خواہش مند ہیں لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے فی الحال امریکہ میں رہنا ضروری ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے پہلے چین سے ہرمز بحران حل کرنے کے لیے تعاون کی بات بھی کی تھی لیکن اب دونوں ممالک نے واضح کر دیا ہے کہ اس دورے کو اس مسئلے سے جوڑ کر دیکھنا غلط ہے۔


 



Comments


Scroll to Top