National News

وسیم رضوی نے بغدادی سے کیا اویسی کا موازنہ، کہا- زبان سے  پھیلا رہے  دہشت

وسیم رضوی نے بغدادی سے کیا اویسی کا موازنہ، کہا- زبان سے  پھیلا رہے  دہشت

لکھنؤ: شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے آ ل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اورحیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی پرحملہ بولا ہے۔ انہوں نیاسدالدین اویسی کا موازنہ دہشت گرد آئی ایس آئی ایس کے سابق سربراہ ابوبکرالبغدادی سے کردیا ہے۔ وسیم رضوی نے کہا کہ دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں ایک طرح ہیں۔ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ بغدادی کے پاس جہادیوں کی فوج،  ہتھیاراورگولہ باردوتھا، جسے وہ دہشت پھیلانے کیلئے استعمال کرتا تھا۔ وہیں اویسی اپنی'زبان ' (اپنی تقریر) کے ذریعہ  دہشت پیدا کررہے ہیں۔

PunjabKesari
وسیم رضوی نے بابری مسجد- رام جنم بھوی تنازعہ پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈرکے ذریعہ دیئے گئے بیانات پرتنقید کی۔ انہوں نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسد الدین اویسی کی تقریرسے مسلمان دہشت اورخون خرابے کی طرف رخ کررہے ہیں۔ ان کی تقریرسے مسلمان مشتعل ہورہے ہیں۔ اس دوران وسیم رضوی نے نیوز ایجنسی 'اے این آئی' سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اویسی کی پارٹی اورآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ پرپابندی عائد کردینی چاہئے۔ دراصل سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسد الدین اویسی نے عدالت کے فیصلے پرعدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

PunjabKesari
 وسیم رضوی نے ایودھیا معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے پرآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کوبھی تنقیدکا نشانہ بنایا۔ رضوی نے کہا کہ رام جنم بھومی - بابری مسجد تنازعہ پرسپریم کورٹ کا ایک بڑا فیصلہ تھا، جس کی مثال اور متبادل میں  نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی ہے۔ اس نے سبھی فریق کومطمئن کیا، لیکن مسلم پرسنل لاء بورڈ اوراسد الدین اویسی جیسے کچھ لوگ ہیں جوقدامت پسند ذہنیت کوہوا دے رہے ہیں۔ ایسے میں ان پربھی پابندی عائد کی جانی چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top