Latest News

منوج تیواری نے کیجریوال کو بتایا''گندہ آدمی''، کہا- جس ہاتھ سے جوتا اتارا اسی سے ہنومان جی کو ناپاک کیا

منوج تیواری نے کیجریوال کو بتایا''گندہ آدمی''، کہا- جس ہاتھ سے جوتا اتارا اسی سے ہنومان جی کو ناپاک کیا

نئ دہلی:دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔اس دوران عام آدمی پارٹیا(آپ )اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے درمیان ہنومان کو لے کر الزام جوابی الزا م کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ آج بی جے پی لیڈر کہہ رہے ہیں کہ میرے جانے سے مندر ناپاک ہو گیا، یہ کیسی سیاست ہے؟ اس پر بی جے پی ریاستی صدر منوج تیواری نے کیجریوال کو 'گندہ  آدمی' کہہ دیا
دہلی میں اروند کیجریوال کے ہنومان مندر میں  پوجا کرنے پر منوج تیواری نے کہا کہ وہ (اروند کیجریوال)  پوجا کرنے گئے تھے یا ہنومان جی کو ناپاک کرنے گئے تھے؟ ایک ہاتھ سے جوتا اتار کر، اسی ہاتھ سے مالا لے کر .... کر دیا؟ جب نقلی بھگت آتے ہیں نہ تو یہی ہوتا ہے۔ میں نے پنڈت  جی کو بتایا، بہت  بار ہنومان جی کو دھوئے ہیں۔
منوج تیواری نے کہا تھا کہ دیکھئے، چناوی  ہنومان بھگت کیجریوال کا سچ ... جن ہاتھوں سے جوتے اتارے، انہی ہاتھوں سے بابا پھولوں کی پھینکی۔  چھی - چھی ، کتنا گندہ آدمی ہے ۔ شرم آنی چاہئے۔
بتادیں کہ دہلی اسمبلی انتخابات سے ایک دن پہلے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کو دارالحکومت کے کناٹ پیلس واقع قدیم ہنومان مندر جاکر پوجا  ارچنا کی تھی۔اس کے بعد کیجریوال نے  ٹویٹ کیا کہ  ' سی پی  میں قدیم ہنومان مندر جاکر ہنومان جی کا آشیرواد  لیا۔ ملک اور دہلی کی ترقی کے لئے دعا کی۔ بھگوان  جی نے کہا، اچھا کام کر رہے ہو۔ اسی طرح لوگوں کی خدمت کرتے رہو۔ پھل مجھ پر چھوڑ دو، سب اچھا ہو جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top