Latest News

لاک ڈاون  کے پیش نظر وجے مالیاکا کام ٹھپ ، بولا-پورا پیسہ لوٹانے کو تیار ،وزیر خزانہ کریں مدد

لاک ڈاون  کے پیش نظر وجے مالیاکا کام ٹھپ ، بولا-پورا پیسہ لوٹانے کو تیار ،وزیر خزانہ کریں مدد

نیشنل ڈیسک:بھگوڑا شراب کاروباری وجے مالیا اپنا قرض لوٹاناچاہتا ہے ۔ ایک بار پھر اس نے کہا کہ وہ اپنی کمپنی کنگ فشر ائر لائنس  کی  جانب سے ادھار لی گئی رقم کا 100فی صد بنکوں کو واپس کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن بنک اور ای ڈی ہی کوئی مدد نہیں کر رہے ہیں ۔ مالیہ نے ٹویٹ کر یہ بات کہی۔
بھگوڑے کاروباری نے منگل وار کو ٹویٹ کر لکھا کہ بھار ت حکومت نے پورے ملک کو لاک ڈائوں کیا ہے، جو کسی نے سوچا نہیں تھا۔ ہم اس کا احترام کرتے ہیں، لیکن اس کی وجہ سے میری سبھی کمپنیوں کا کام ٹھپ ہو گیا ہے۔ سبھی طرح کی مینو فیکچرنگ بھی بند ہے ، اس کے باوجود ہم اپنے ملازمین  کو گھر نہیںبھیج رہے ہیںاور اس کی قیمت چکا رہے ہیں۔ حکومت کو ہماری مددکرنی ہوگی۔
مالیا نے ایک دوسرے ٹویٹ میںلکھا کہ وہ کئی بار ایسا آفر دے چکا ہے کہ وہ بنک کا سارا پیسہ لوٹانے کے لئے تیار ہے، لیکن بنک نا تو پیسا لینے کو تیار ہے اور نہ ہی ای ڈی  مدد کو تیا رہے ۔ اس نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن  سے مدد کی گہار لگائی ہے کہ کم سے کم وہ ہی اسکی  پریشانی کو سمجھیں  ۔ بتا دیںکہ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ جب مالیا نے  پیسہ واپس  دینے کی پیشکش کی ہو ۔ اس کے پہلے بھی وہ ایسے آفر دے چکا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top