Latest News

ہندوستان - امریکہ کے تعلقات کو لیکر پر اعتماد ہوں: جے شنکر

ہندوستان - امریکہ کے تعلقات کو لیکر پر اعتماد ہوں: جے شنکر

واشنگٹن: ہندوستان - امریکہ تعلقات کو گزشتہ کچھ دہائیوں میں تشکیل دینے میں اہم کردار اد کرنے والے  وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو کہا کہ وہ اس دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بہت پراعتماد ہیں۔ جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا، میں تعلقات کے بارے میں بہت پراعتماد ہوں۔  انہوں نے کہا کہ بطور سفرے اپنے چار دہائیوں کے مدت کار میں میں نے سب سے بڑی تبدیلی ہندوستان امریکہ کے تعلقات میں دیکھی ہے ۔
 جے شنکر نے کہا کہ آپ کا سوال یہ ہے کہ میں مستقبل میں تعلقات کو کہاںدیکھ رہا ہوں... سچ پوچھیں تو، میں دیکھتا ہوں کہ امریکہ آج ہندوستان جیسے ممالک کے ساتھ بہت فعال طور پر کام کر رہا ہے، جو واقعی روایتی اتحادوں سے آگے سوچ رہا ہے ۔ ممکنہ یا حقیقی شراکت داروں کے ساتھ ساتھ مشترکہ بنیاد تلاش کرنے میں بہت مؤثر رہا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ اس کی ایک بہترین مثال  کواڈ ہے ، جس میں امریکہ ،آسٹریلیا جاپان اور ہندوستان شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ تقریبا دو دہائی  پہلے (15 سال پہلے)ہم نے کواڈ بنانے کی کوشش کی تھی۔ تب یہ ممکن نہیں تھا لیکن اب یہ بہت اچھے طریقے سے کام کر رہا ہے اور پچھلے دو سالوں میں اس نے کافی ترقی کی ہے۔
جے شنکر نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ آج امریکہ کے ساتھ تعلقات نہ صرف زیادہ مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ وہ اپنے طور پر اہم ہیں۔ اس وقت ہندوستان اور انہیں لگتا ہے کہ  امریکہ بھی مل کر کام کرنے  سے ہونے والے فائدے کو حاصل کرنا چا ہے گا ،  چاہے وہ معیشت ہو،وہ  چاہے ٹیکنالوجی کا شعبہ ہو، چاہے وہ سیکورٹی ہو۔ وہیں، بلنکن نے کہا کہ دنیا کی دو سب سے بڑی جمہوریتوں کے طور پر، امریکہ اور ہندوستان  کے پاس اس صدی کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ امکانات اور مواقع ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top