Latest News

کورونا کا ہاٹ سپاٹ بنا ممبئی کا ورلی علاقہ،جھگی بستی میں ملے 10پازیٹو مریض

کورونا کا ہاٹ سپاٹ بنا ممبئی کا ورلی علاقہ،جھگی بستی میں ملے 10پازیٹو مریض

نیشنل ڈیسک:مہلک کورونا وائرس نے پوری دنیا میں موت کا تانڈو مچارکھا ہے  ۔ملک میں کورونا وائرس کے مریضوںکی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے او رمہاراشٹر میںیہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یہاں گزشتہ 24گھنٹوں میں145نئے متاثرین پائے گئے ہیں  اور چھ لوگوںکی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد صوبہ میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 635ہوگئی ہے تو وہیں32لوگوں کی جان بھی گئی ہے۔ ممبئی کے ورلی میں ایک سلم  جیجا ماتا نگر میںکورونا وائرس  کے 10معاملے سامنے آنے کے بعد اسے ہاٹ سپاٹ ایریا بنا دیا گیا ہے۔
برہن ممبئی  میونسپل کارپوریشن  نے شہر میں جھگیوں ، بھونوں  نرسنگ ہوم اور رہائشی کالونیوں سمیت کئی ایسی جگہوں کی پہچان کرانہیں سیل کر دیاہے  جہاں سے کورونا وائرس انفیکشن کے زیادہ تر معاملے ملے ہیں ۔ بی ایم سی کے ایک افسر نے بتایا کہ مغربی ممبئی میں  گوتیگائوں کے ولی کولی واڑا، پربھادیوی اور بمبسار نگر ، ریڈ زون  میںآتے ہیں اور پولیس کی مدد سے ان سبھی کو پوری طرح سے سیل کر دیا ہے ۔ان علاقوں کو انفیکشن  سے نجات دلانے کے لئے وہاں کیمیکل سپرے  کا چھڑکا ئو کیا گیا ۔
بتا دیں کہ ممبئی کی جگھی بستیوں میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوںکے ملنے کے یہ پہلے معاملے نہیں ہیں۔ اس سے پہلے بھی   ایک دوسری جھگی بستی میں ایک عورت کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ۔ اس کے بعد ورلی  کولواڑی علاقے کو  بھی سیل  کیا جا چکا ہے۔
کیا ہے ہاٹ سپاٹ ایریا
ملک بھر میں   کئی  ہاٹ سپاٹ ایریا بنائے گئے ہیں۔یہ وہ علاقے ہیں جہاں کم وقت میںہی کوروناکے زیادہ  معاملے سامنے آر ہے ہیں۔ ساتھ ہی یہاں سیویر اکیوٹ ریسپیریٹری ایلنیس کے مریضوں کی تعداد   زیادہ ہے او رٹیسٹ کے بعد و ہ بھی پازیٹو پائے جا رہے ہیں۔ ہاٹ سپاٹ ایریا میں دہلی ،کیرل ،مدھیہ پردیش ، راجستھان ، اتر پردیش ، مہاراشٹر ، گجرات ، لداخ کے علاقے شامل ہیں۔



Comments


Scroll to Top