National News

غزہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوششیں تیز، اسرائیل میں بڑھی امریکی مداخلت ، نیتن یاہو سے ملاقات کے لیے پہنچے امریکہ کے نائب صدر وینس

غزہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوششیں تیز، اسرائیل میں بڑھی امریکی مداخلت ، نیتن یاہو سے ملاقات کے لیے پہنچے امریکہ کے نائب صدر وینس

واشنگٹن: غزہ میں حالیہ تشدد کے دوران نافذ کمزور جنگ بندی کو مستقل بنانے کی سمت امریکہ نے نئی سفارتی کوشش شروع کی ہے۔ اسی سلسلے میں امریکی نائب صدر جے۔ڈی۔ وینس منگل کو اسرائیل پہنچے۔ ان کا یہ دورہ غزہ میں امن کے عمل کو مضبوط کرنے کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ وینس، وائٹ ہاوس کے دو سینئر نمائندوں کے بعد مشرق وسطیٰ پہنچنے والے تیسرے اعلیٰ امریکی وفد ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اشا وینس بھی موجود ہیں۔ وہ یہاں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے اور غزہ جنگ بندی کی شرائط پر تبادلہ خیال کریں گے۔

https://x.com/RT_com/status/1980360158749622505
 یرغمالیوںکے خاندانوں سے ملاقات کریں گے وینس
وینس یروشلم میں ایک پریس کانفرنس کریں گے اور ان قیدیوں کے خاندانوں سے بھی ملاقات کریں گے جن کے لاشیں اب تک غزہ میں ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ حال ہی میں انتہا پسندوں کی قید سے آزاد ہونے والے یرغمالیوںسے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ اس دوران، حماس کے چیف مذاکرات کار خلیل الحیا نے مصر کے قاہرہ میں کہا کہ تنظیم شرم الشیخ معاہدے کی مکمل پاسداری کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی زیر قیادت کانفرنس میں واضح پیغام دیا گیا تھا کہ "غزہ میں جنگ ختم ہو چکی ہے۔
اسرائیل کو ملی یرغمالی کی لاش
اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ حماس نے ایک یرغمالی تال حامی (42) کی لاش واپس کی ہے۔ حامی کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران کیبوتز نیر یتزحاک سے اغوا کیا گیا تھا۔ وہ چار بچوں کے والد تھے جن میں سے ایک کا جنم ان کے اغوا کے بعد ہوا تھا۔ اب تک 13 قیدیوں کی لاشیں واپس کی جا چکی ہیں اور 15 لاشوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔



Comments


Scroll to Top