Latest News

اتراکھنڈ میں سکول بس کھائی میں گری،9 بچوں کی موت، متعدد زخمی

اتراکھنڈ میں سکول بس کھائی میں گری،9 بچوں کی موت، متعدد زخمی

دہرہ دون :اتراکھنڈ کے ٹہری گڑھوال میں بچوں کو سکول لے جارہی ایک بس کے گہری کھائی میں گرجانے سے منگل کو 9بچوں کی موت ہوگئی اور کئی زخمی ہوگئے ۔
ٹہری کے ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر کے ضلع انچارج این کے بھٹ نے بتایاکہ ٹہری کے ماڈرن سکول کی بس منگل کی  صبح بچوں کولیکر سکول جارہی تھی ۔اس دوران کنگسالی کے پاس بس گہری کھائی میں گرگئی ۔ اس حادثے میں 9 بچوں کی موت ہو گئی ، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو علاج کے لئے  ضلع ہسپتال بوراڑی لایاگیاہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے افسران  ٹیم  کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے  اور راحت اور بچاؤ کے کام مصروف ہو گئے  ۔
ریاست کے وزیراعلیٰ ترویندر سنگھ راوت نے اس حادثہ پر گہرے رنج وغم کااظہار کیاہے ۔انہوں نے افسران کو تیزی سے راحت اور بچاؤکام کرنے اور زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔ساتھ ہی حادثہ کی مجسٹریٹ جانچ کے بھی احکامات دئیے ہیں ۔اس کے علاوہ شدیدطورپر زخمی لوگوں کو ہیلی کاپٹر سے رشی کیش کے ایمس لانے کا حکم دیاہے ۔زخمی ہونے والے دس بچوں کاعلاج ضلع ہسپتال میں جاری ہے ،جبکہ شدید طورپر زخمی چار بچوں کو بہتر علاج کے لئے  یہاں سے رشی کیش کے ایمس بھیجا گیاہے ۔
 



Comments


Scroll to Top