Latest News

ہندوستان کے ایکشن سے خلیجی ممالک میں کھلبلی ، سعودی وزیر گُپ - چُپ پہنچے دہلی - اسلام آباد

ہندوستان کے ایکشن سے خلیجی ممالک میں کھلبلی ، سعودی وزیر گُپ - چُپ پہنچے دہلی - اسلام آباد

دبئی: پاکستان اور ہندوستان  کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تنازع کے درمیان اب سعودی عرب ثالث کے کردار میں آ گیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الزبیر نے 8 اور 9 مئی کو ہندوستان اور پاکستان کا دورہ کیا تاکہ دونوں ممالک کو مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے پر لایا جا سکے۔ اس کوشش کے درمیان، ہفتہ کی صبح پاکستان نے دعوی کیا کہ ہندوستان نے تین بڑے ایئربیس (نور خان، مرید، رفیقی)پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ پاکستان نے 'بنیان المرصوص (آہنی دیوار)کے نام سے فوجی آپریشن کا اعلان کرکے جوابی کارروائی کی۔
سعودی وزیر کے دورہ ہندوستان کو خفیہ رکھا گیا، لیکن  ذرائع کے مطابق وہ نئی دہلی میں اعلی ہندوستانی  قیادت سے ملے اور اگلے روز اسلام آباد پہنچ گئے۔ سعودی عرب نے کہا کہ وہ علاقائی امن کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ دریں اثنا ء پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ اگر ہندوستان حملہ نہیں کرتا تو ہم بھی امن پر غور کریں گے لیکن اگر حملہ ہوا تو ضرور جواب دیں گے۔ 
ہندوستان نے 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد منگل کی رات دیر گئے پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردی کے کیمپوں کو نشانہ بناتے ہوئے درست میزائل حملے کیے تھے۔ اس کے بعد پاکستان نے لگاتار دو راتوں میں ہندوستان کے 26 مقامات پر 26 ڈرون حملے کیے، جنہیں ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
 



Comments


Scroll to Top