Latest News

امریکی صدارتی الیکشن: کملا ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان کانٹے کی ٹکر، ووٹنگ 5 نومبر کو

امریکی صدارتی الیکشن: کملا ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان کانٹے کی ٹکر، ووٹنگ 5 نومبر کو

واشنگٹن: امریکہ  (یو ایس)میں 47ویں صدر کے انتخاب کے لیے 5 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات سے متعلق تازہ ترین سروے میں نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ ہیرس (60) ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہیں اور 78 سالہ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہیں۔ 
الیکشن جیتنے کے لیے امیدوار کو الیکٹورل کالج سے 270 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ حالیہ سروے بتاتے ہیں کہ انتخابات کا فیصلہ سات ریاستوں کے نتائج سے کیا جائے گا: ایریزونا، نیواڈا، وسکونسن، مشی گن، پنسلوانیا، شمالی کیرولینا اور جارجیا۔ ان میں سے مشی گن اور پنسلوانیا 270 کے اعداد و شمار تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
 دی 'نیو یارک ٹائمز' اور 'سیانا کالج' کے تجزیے میں پایا گیا ہے  کہ ہیریس شمالی کیرولینا اور جارجیا میں طاقت حاصل کر رہی ہیں،  جب کہ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں اپنی برتری کا سلسلہ روک دیا اور ایریزونا میں اپنی برتری برقرار رکھی۔ 'نیو یارک ٹائمز' کے مطابق پولز سے پتہ چلتا ہے کہ ہیرس کو اب نیواڈا، نارتھ کیرولینا اور وسکونسن میں معمولی برتری حاصل ہے جب کہ ایریزونا میں ٹرمپ آگے ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق،تجزیے سے  پتہ چلتا ہے کہ مشی گن، جارجیا اور پنسلوانیا میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے ۔  تمام اہم قومی اور انتخابی اہم ریاستوں میںسروے پر نظر رکھنے والے  'ریئل کلئیر پولیٹکس ' نے کہا کہ  ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان برابری کی صورتحال ہے ۔
قومی سروے میں ٹرمپ 0.1 فیصد پوائنٹس سے آگے ہیں جبکہ اہم ریاستوں میں سابق صدر کو 0.9 فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ 'دی ہل' کے مطابق، صدارت کی دوڑ مقابلہ سخت دکھ رہا ہے   اور کسی بھی امیدوار کو واضح برتری حاصل ہوتی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ این بی سی نیوز' نے اپنے آخری پول میں کہا کہ پول سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیرس کو حمایت مل رہی ہے۔مقابلے میں 49 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جب کہ ٹرمپ کو بھی اسی فیصد یعنی 49 فیصد حمایت مل رہی ہے۔ نیوز چینل نے کہا، صرف دو فیصد ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کے بارے میں غیر یقینی کی کیفیت میں ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top