Latest News

افغان - پاک کشیدگی پر ٹرمپ کا دعویٰ - یہ بڑا آسان معاملہ، چٹکیوں میں سلجھادوں گا

افغان - پاک کشیدگی پر ٹرمپ کا دعویٰ - یہ بڑا آسان معاملہ، چٹکیوں میں سلجھادوں گا

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤ ان کے لیے "آسانی سے حل ہونے والا معاملہ" ہے۔ ٹرمپ نے یہ بات یوکرین کے صدر وولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں  لنچ (دوپہر کے کھانے )کے دوران میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان نے افغانستان پر حملہ کیا یا حملہ ہو رہا ہے۔ اگر مجھے اسے سلجھانا پڑے تو یہ میرے لیے آسان ہے۔ ٹرمپ نے پھر ایک بار دعوی کیا کہ انہوں نے پہلے بھی لاکھوں جانیں بچائی ہیں اور افغانستان-پاکستان تنازع میں انہیں کامیابی ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان نے حال ہی میں افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، جو دو روزہ جنگ بندی کے دوران ہوئی  بات چیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں۔ یہ حملے شمالی وزیرستان میں فوجی ٹھکانوں پر بمباری اور فائرنگ کے حملوں کے فوراً بعد ہوئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پہلے آٹھ جنگیں سلجھائیں ہیں، لیکن انہیں نوبل امن انعام نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ میں نوبل کے لیے نہیں کرتا۔ مجھے صرف جانیں بچانے کی فکر ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ 2025 کی نوبل امن انعام یافتہ ماریہ کورینا ماچاڈو کو ذاتی طور پر نہیں جانتے، مگر انہوں نے ان کی سخاوت کی تعریف کی۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب افغانستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔
 



Comments


Scroll to Top