National News

نمستے ٹرمپ: وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پہنچے موٹیرا اسٹیڈیم، کریں گے خطاب

نمستے ٹرمپ: وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پہنچے موٹیرا اسٹیڈیم، کریں گے خطاب

نیشنل ڈیسک :وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مویٹرا اسٹیڈ یم پہنچے گئے ہیں۔جہاں دونوں لیڈران 'نمستے ٹرمپ' پروگرام میں شرکت کریں گے۔اس پروگرام میں وزیراعظم نریندرمودی اور صدر ٹرمپ مشترکہ طورپر عوام سے خطاب کریں گے۔

PunjabKesari
مویٹر ا اسٹیڈیم میں مشہور صوفی گلوکار کیلاش کھیر سمیت کئی فن کار اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔اسٹیڈیم کے مالکانہ حقوق رکھنے والے گجرات کرکٹ یونین کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔یہ کسی بھی امریکی صدر کا گجرات کاپہلا دورہ ہے۔ نمستے ٹرمپ پروگرام کے پیش نظر 14ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیاگیاہے۔پورے راستے میں دونوں رہنماؤں کے بڑے بڑے کٹ آؤٹ اور ہورڈنگس لگائے گئے ہیں ۔

PunjabKesari
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دوروزہ ہندوستان دورے کا آغاز ہوگیاہے۔ ڈونا لڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ کے سابرمتی آشرم پہنچ کر اس دورے کا آغاز کیاہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی صدرٹرمپ اور ان کی اہلیہ سے گفتگو کرتے نظر آئے ۔ اس پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوروزہ دورے ہندوستان کے لیے احمد آباد ایئر پورٹ پہنچے۔جہاں وزیراعظم نریندرمودی نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا ایئرپورٹ کا والہانہ استقبال کیاہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی آج یہاں ایک زبردست روڈ شو انڈیا روڈشو کے بعد سابرمتی آشرم پہنچے۔ اس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ نمستے ٹرمپ پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top