واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک بار پھر اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات میں ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کے بارے میں غیر مناسب الفاظ سے بھری دھمکی دی، جس سے امریکی سیاست میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا۔
ٹرمپ نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ "منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ اور برج ڈے ہوگا،" جسے براہ راست وہاں کے توانائی اور ٹرانسپورٹ کے ڈھانچے پر حملے کی دھمکی کے طور پر سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے آگے لکھا کہ' ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا ۔ آبنائے ہرمز کھول دو ، تم پاگل لوگ ، ورنہ تم جہنم میں جینے پر مجبور جاؤگے ۔ بس دیکھو ، اللہ سے دعا کرو ۔ صدر ٹرمپ ۔ امریکی صدر سے اپنی اس پوسٹ میں 'Open the Fuckin' Strait, you crazy bastards, ' جیسے گالی آمیز الفاظ استعمال کئے ہیں، جو کسی بھی بڑے ملک کے عہدے فائز کسی بھی انسان کے لئے زیب نہیں دیتے ۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ہرمز اسٹریٹ کے حوالے سے بحران جاری ہے۔ یہ دنیا کا سب سے اہم تیل و گیس کا راستہ ہے، جو امریکہ اور اسرائیل کی عسکری کارروائی کے بعد تقریباً بند ہو چکا ہے۔

اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں توانائی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ ایران کی طرف سے سخت ردعمل آیا ہے۔ صدر کے دفتر کے اہلکار مہدی طباطبائی نے کہا کہ ایران تب ہی ہرمز اسٹریٹ کھولے گا جب اسے جنگ سے ہونے والے نقصان کا معاوضہ ملے گا۔ انہوں نے ٹرمپ کے بیان کو غصے اور مایوسی کا نتیجہ قرار دیا۔
امریکہ کے اندر بھی ٹرمپ کے بیان کی شدید تنقید ہو رہی ہے۔ امریکی سینیٹ کے رکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما چک شومر نے کہا کہ یہ بیان غیر متوازن سوچ کو ظاہر کرتا ہے اور اس سے امریکہ کے اتحادی دور ہو سکتے ہیں۔
Trump seems to be mentally paralyzed after failing to achieve the desired results on the Epstein crises and the Iran war. He is single handedly leading the world towards a dangerous catastrophe. Congress must take notice of this situation. @BernieSanders @BarackObama
#Iran… https://t.co/Hl4Sf8lipo
— Muhammed Faisal (@Intl_Mediatior) April 5, 2026
مارجوری ٹیلر گرین نے اسے "پاگل پن" قرار دیا اور مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ امریکی سیاستدان اور ورمونٹ سے جونئیر ریاستی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسے خطرناک بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ایپسٹین بحران اور ایران جنگ میں من چاہے نتائج نہ ملنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کے دماغ کو لقوہ مار گیا ہے اور وہ ذہنی طور پر معذور ہو گئے ہیں۔ وہ اکیلے ہی دنیا کو ایک خطرناک تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ کانگریس کو اس صورتحال پر ضرور توجہ دینی چاہیے۔
کرس مرفی نے 25ویں ترمیم کا ذکر کیا، جبکہ رکن اسمبلی رو کھنہ اور ٹم کین نے بھی سخت تنقید کی۔ جیک اوچنکلاس نے اسے اسٹریٹجک ناکامی قرار دیا۔ اس دوران، ٹرمپ نے نیٹو سے امریکہ کو باہر نکالنے کی دھمکی بھی دی، کیونکہ کئی یورپی ممالک اس جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔