Latest News

امریکہ : روڈ آئی لینڈ کے ہاکی ایرینا میں فائرنگ ، 2 افراد ہلاک ، حملہ آور نے خود کو بھی ماری گولی

امریکہ : روڈ آئی لینڈ کے ہاکی ایرینا میں فائرنگ ، 2 افراد ہلاک ، حملہ آور نے خود کو بھی ماری گولی

انٹرنیشنل ڈیسک: امریکہ کی ریاست روڈ آئی لینڈ میں ایک ہاکی ایرینا میں ہونے والی فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور بھی مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

PunjabKesari
پولیس نے کیا بتایا؟
پاوٹکیٹ پولیس چیف ٹینا گونکالویس کے مطابق، مشتبہ شخص کی موت غالباً خود کو گولی مارنے سے ہوئی ہے۔ ابتدائی جانچ میں یہ واقعہ ٹارگٹڈ یعنی کسی خاص شخص کو نشانہ بنا کر کیا گیا لگتا ہے اور اسے خاندانی تنازع سے جڑا معاملہ سمجھا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد ریاستی اور مقامی پولیس کے ساتھ وفاقی ایجنسیوں نے بھی کارروائی سنبھال لی۔ ایف بی آئی اور بیورو آف الکحل، ٹوبیکو، فائر آرمز اینڈ ایکسپلوسِوز (Bureau of Alcohol, Tobacco, Firearms and Explosives کے اہلکار موقع پر پہنچے اور تفتیش میں مدد کر رہے ہیں۔

PunjabKesari
کہاں ہوا واقعہ؟
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فائرنگ ڈینس ایم لنچ ایرینا  (Dennis M. Lynch Arena) میں ہوئی، جہاں کئی اسکولوں کی ٹیمیں میچ کھیل رہی تھیں۔ پاوٹکیٹ شہر بوسٹن سے تقریباً 45 میل جنوب میں واقع ہے۔

PunjabKesari
میئر کا بیان
پاوٹکیٹ کے میئر ڈونالڈ گریبیئن(Donald Grebien) نے پیر کی رات جاری بیان میں اس واقعے کو خوفناک سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہونا چاہیے تھا، جہاں درجنوں خاندان، طلبہ اور حامی بلیک اسٹون ویلی اسکولز  (BVS)کی کو- آپ ہاکی ٹیم کی سینئر نائٹ منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ ہائی اسکول مقابلہ کوونٹری جانسٹن کو آپ ٹیم کے خلاف کھیلا جا رہا تھا، لیکن خوشی کا یہ موقع تشدد اور خوف میں بدل گیا۔ میئر نے بتایا کہ شہر کی انتظامیہ اس معاملے کی جانچ میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور اٹارنی جنرل کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاوٹکیٹ ایک مضبوط اور حوصلہ مند برادری ہے، لیکن آج رات ہم ایک سوگوار شہر ہیں۔ ہم آنے والے مشکل دنوں میں متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور جیسے ہی تصدیق شدہ معلومات ملیں گی، عوام کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ فی الحال پولیس واقعے کی تفصیلی جانچ کر رہی ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ فائرنگ کے پیچھے اصل وجہ کیا تھی اور متاثرین اور مشتبہ شخص کے درمیان کیا تعلق تھا۔



Comments


Scroll to Top