Latest News

امریکہ - آسٹریلیا اور جاپان مل کر سکھائیں چین کو سبق، سب سے خطر ناک منصوبہ تیار

امریکہ - آسٹریلیا اور جاپان مل کر سکھائیں چین کو سبق، سب سے خطر ناک منصوبہ تیار

واشنگٹن: بحر ہند سے لے کر انڈو - پیسیفک تک  چین کی جاحیت سے کواڈ سمیت دنیا کے کئی بڑے ممالک پریشان ہیں۔ ایشیا پیسیفک خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے تسلط کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کی طرف سے سفارتی  طور پر جارحیت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس لیے امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے دفاع نے چین کو گھیرنے کا خطرناک منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ یہ تینوں ممالک کواڈ کے رکن بھی ہیں۔ حال ہی میں امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے دفاع کی میٹنگ ہوئی جس میں تینوں وزرائے دفاع نے فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ 
 ان ممالک کی مانیں تو اپنے اردگرد ایک نئی دنیا بنانے کے  چین کے جو عزائم ہیں ان پر  اسی طرح لگام گلائی جاسکتی ہے۔   ان تینوں ممالک نے اگست میں چین کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل کے تجربے پر بھی تنقید کی ہے۔ جاپان کے وزیر دفاع یاسوکازو ہمدو نے کہا کہ امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا ایک آزاد ہند-بحرالکاہل خطہ کی تعمیر کے لیے باہمی تعاون کو بڑھائیں گے۔ امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اگست میں تائیوان کا دورہ کیا۔ تب سے چین جارحانہ انداز میں فوجی مشقوں میں مصروف ہے۔
دراصل ، چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے۔ وہ اکثر یہاں کے پانیوں پر بھی دعویٰ کرتا ہے جو دونوں ممالک کو الگ کرتے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر فوجی استعمال کر کے  تائیوان کوچین کی سرحد سے منسلک کر دیا جائے گا۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور آبنائے تائیوان یا خطے کے کسی بھی دوسرے حصے میں ممالک کو مشتعل کرنے کے رجحان پر ہر کسی کو گہری تشویش ہے۔ آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے دفاع ہوائی میں پیسفک ریجن ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔ یہاں آسٹن نے ان کا استقبال کیا۔
 آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے کہا کہ ہماری دلچسپی عالمی قوانین پر مبنی ترتیب کو برقرار رکھنے میں ہے۔ لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ انڈو پیسیفک خطے اور دنیا کے کچھ دوسرے حصوں پر دبا ؤبڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے ارد گرد کی دنیا کو اس انداز میں ڈھالنے کی کوشش کر رہا ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ 
اس سے قبل جمعرات کو امریکی حکومت نے بحرالکاہل جزیرے کے ممالک کے لیے 810 ملین ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ یہ وہ ممالک ہیں جہاں امریکہ اپنی سفارتی موجودگی بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ امریکی نائب وزیر دفاع کملا ہیرس نے گزشتہ ہفتے جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک پورے ایشیا جس میں تائیوان بھی شامل ہے، بغیر کسی خوف اور ہچکچاہٹ کے کام کرے گا۔
 



Comments


Scroll to Top