National News

ہندستان نے آسٹریلیا کو 241 رن کا ہدف دیا

ہندستان نے آسٹریلیا کو 241 رن کا ہدف دیا

احمد آباد: کے ایل راہل کے 66 رن، وراٹ کوہلی کی 54 رن کی نصف سنچری اور روہت شرما کے دھماکہ خیز 47 رن کی بدولت ہندوستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 241 رن کا ہدف دیا ہے۔    آسٹریلیا نے آج ٹاس جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے روہت شرما اور شبھمن گل نے ٹیم کو شاندار آغاز دینے کی کوشش کی لیکن مشل اسٹارک نے پانچویں اوور میں شبھمن گل کو سات رن پر آوٹ کر دیا۔

ہندستان کی دوسری وکٹ روہت شرما کی صورت میں گری، انہوں نے 31 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 47 رن بنائے۔ انہیں گلین میکسویل نے آوٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں شریاس آئر چار رن بنا کر پیٹ کمنز کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ ہوئے۔  وراٹ کوہلی سیمی فائنل اور فائنل میں 50 سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔فائنل میں وراٹ نے 56 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی۔ 29ویں اوور میں 148 کے اسکور پر وراٹ کوہلی 63 گیندوں میں 54 رنز بنا کر پیٹ کمنز کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔

کے ایل راہل نے تحمل سے کھیلتے ہوئے 86 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 36ویں اوور میں 178 رن کے اسکور پر ہندستان کو پانچواں دھچکا رویندرا جڈیجہ کی صورت میں لگا جب وہ نو رن بنا کر آوٹ ہوئے۔  42ویں اوور میں اسٹارک نے 203 رن کے اسکور پر ہندوستان کو چھٹا جھٹکا لگا کر کے ایل راہول کو 66 رن پر وکٹ کیپر انگلش کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ شامی ساتویں وکٹ کے طور پر چھ رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد بمراہ (ایک رن) زیمپا کے کا شکار بنے۔ سوریہ کمار یادو 18 رن کو ہیزل ووڈ نے انگلس کے ہاتھوں کیچ آوٹ کریا۔

کلدیپ یادیو 10 رن کے میچ کی آخری گیند پر دو رن لینے کی کوشش میں مارنس/کمنز کے ہاتھوں رن آوٹ ہوئے۔ ہندوستانی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 50 اوورز میں 240 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔  آسٹریلیا کی جانب سے مشل اسٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے دو دو بلے بازوں کو آو¿ٹ کیا۔ گلین میکسویل اور ایڈم زیمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
 



Comments


Scroll to Top