National News

مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

 ہوسٹن:جمعہ کی سہ پہر مغربی امریکہ کی ایریزونا-نیو میکسیکو سرحد کے نزدیک پٹرول اور پروپین لے جانے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس سے مرکزی ٹرک روڈ بند ہو گیا۔ نیو میکسیکو اسٹیٹ پولس (NMSP) نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ پولیس لیفٹیننٹ فل ورگاس نے کہا کہ ایریزونا کے نزدیک ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد تقریباً چھ ریل ڈبوں میں آگ لگ گئی اور وہ گھنٹوں جلتی رہیں۔ حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Freight train derailment, fire forces Interstate 40 closure near  Arizona-New Mexico line - ABC News

میلپوسٹ 8 کے نزدیک انٹراسٹیٹ ہائی وے I-40 پر مشرقی اور مغرب کی طرف جانے والی لین کو حادثے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ مک کینلے کاو¿نٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ سڑکیں کب کھلیں گی، یہ معلوم نہیں ہے۔ بی این ایس ایف ریلوے کی ترجمان لینا کینٹ نے ٹرین کے پٹری سے اترنے کی تصدیق کی اور کہا کہ عملہ زخمی نہیں ہوا۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اس واقعے کی وجہ زیر تفتیش ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top