National News

مودی نے میرٹھ سے 12 ہزار 930 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

مودی نے میرٹھ سے 12 ہزار 930 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

میرٹھ: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو میرٹھ سے 12 ہزار 930 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اس سے قبل انہوں نے شتابدی نگر نمو بھارت اسٹیشن پر میرٹھ میٹرو اور نمو بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی اور وہاں سے میرٹھ ساو¿تھ اسٹیشن تک میٹرو کے ذریعے سفر کیا وزیر اعظم آج دوپہر میرٹھ پہنچے تھے۔ شتابدی نگر میرٹھ ہیلی پیڈ پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کا استقبال کیا۔ یہاں سے انہوں نے دہلی-میرٹھ نمو بھارت کوریڈور اور میرٹھ میٹرو کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے وزیٹرز گیلری کا بھی معائنہ کیا۔



Comments


Scroll to Top