National News

ہند اور برازیل کے درمیان ڈاک کے شعبے میں تعاون کو مستحکم بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہند اور برازیل کے درمیان ڈاک کے شعبے میں تعاون کو مستحکم بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نئی دہلی: ہند برازیل نے ڈاک کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جو ڈاک خدمات، ڈیجیٹل تبدیلی اور ہمہ گیر خدمات کی فراہمی کے میدان میں دوطرفہ اشتراک کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے یہ مفاہمتی یادداشت حکومتِ ہند کے وزیرِ مواصلات جیوتیرادتیہ ایم۔ سندھیا اور برازیل کے وزیرِ مواصلات مسٹر فریڈریکو دے سیکویرا فِلہو نے جمہوری وفاقی جمہوریہ برازیل کے صدر مسٹر لوئس اناسیو لولا دا سلوا کے دور ہند کے موقع پر دستخط کی۔
یہ معاہدہ محکمہ ڈاک، ہند اور وزارتِ مواصلات، برازیل کے درمیان تعاون کے لیے ایک جامع خاکہ فراہم کرتا ہے، جس کا مقصد ڈاک کے شعبے میں تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا اور علم و تجربے کے تبادلے کو وسعت دینا ہے۔
یہ مفاہمتی یادداشت درج ذیل شعبوں میں تعاون کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے: ڈاک کے شعبے کی پالیسیوں اور عملی امور میں بہترین طریقہ کار اور مہارت کا تبادلہ ،عالمگیر خدمات اور پتے کے نظام کو مضبوط بنانا ،ڈیجیٹل تبدیلی، برقی تجارت کی ترسیلی خدمات اور ڈاک کے مالیاتی امور میں تعاون ،استعداد سازی، تربیت اور فنی تبادلے ، باہمی دلچسپی کے مشترکہ اقدامات اور تزویراتی منصوبے ،کثیرالجہتی فورمز میں بہتر ہم آہنگی، جن میں عالمی ڈاک اتحاد (یو پی یو) بھی شامل ہے جامع اور پائیدار ترقی کے لیے جنوب۔جنوب تعاون کا فروغ۔



Comments


Scroll to Top