National News

ترکی کا فوجی طیارہ ہواکریش ! تمام 20 جوانوں کی لاشیں برآمد

ترکی کا فوجی طیارہ ہواکریش ! تمام 20 جوانوں کی لاشیں برآمد

انٹرنیشنل ڈیسک:گزشتہ روز جارجیا میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں ترکی فوج کا ایک طیارہ کریش ہو گیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار 20 جوان ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد تلاش مہم کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

ترکی کی وزارت دفاع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ وزارت دفاع نے کہا کہ لاک ہیڈ سی-130 ہرکولیس فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ جارجیا میں حادثے کا شکار ہو گیا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے بدھ کے روز کہا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 19 فوجیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ وزارت نے ایک بیان میں کہاآذربائیجان۔جارجیا سرحد پر فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کے حادثے کی جگہ پر تلاش مہم کے دوران 20ویں ہلاک فوجی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔



Comments


Scroll to Top