واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں تاریخی ملاقات کے دوران شام کے صدر احمد الشرع سے ہنستے ہوئے ان کی بیویوں کی تعداد پوچھ لی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ملاقات کے دوران ٹرمپ اور شامی صدر کے درمیان دل چسپ مکالمہ ہوا، صدر ٹرمپ نے شامی صدر اور ان کی اہلیہ کو اپنے برانڈ کی مشہور پرفیوم گفٹ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر نے شامی صدر کو اپنے مشہور برانڈ ’وکٹری فورٹی فائیو فورٹی سیون‘ پرفیوم پیش کرتے ہوئے کہا یہ بہترین خوشبو آپ کے اور آپ کی بیوی کے لیے تحفہ ہے۔
اس کے فوراً بعد ٹرمپ پلٹے اور شامی صدر سے ازراہِ مذاق پوچھا آپ کی کتنی بیویاں ہیں؟ جس پر احمد الشرع نے مسکرا کر جواب دیا کہ ان کی صرف ایک ہی بیوی ہے۔ احمد الشرع نے بھی مزاحیہ انداز میں ٹرمپ سے پوچھا کہ ’آپ کی کتنی بیویاں ہیں؟ جس پر صدر ٹرمپ نے برجستہ جواب دیا کہ فی الحال، ایک۔