National News

سبالینکا نے کریئر کا پہلاگرینڈ سلیم جیتا

سبالینکا نے کریئر کا پہلاگرینڈ سلیم جیتا

میلبورن:بیلاروس کی اریناسبالینکانے ہفتہ کو آسٹریلیااوپن کے سانس روک دینے والے فائنل میں قزاقستان کی ایلیناریباکیناکو ہراکر کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم خطاب جیت لیا۔ راڈ لیور ایرینا پر ڈھائی گھنٹے سے زیادہ چلنے والے خواتین سنگل مقابلہ میں سبالینکا نے گزشتہ ونبلڈن چیمپئن ریباکیناکو 4-6،6-3،6-4سے ہرایا۔ اپنے پہلے گرینڈ سلیم فائنل کا پہلا سیٹ ہارنے کے بعد سبا لینکا نے مقابلے میں شاندار واپسی کی اور مضبوط فورہینڈ سے کھیلتے ہوئے ریباکینا کی مشکلیں بڑھائی۔ سبالینکا کے فور ہینڈ کی اوسط رفتار 123کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، لیکن فیصلہ کن سیٹ میں انہوں نے 140میل فی گھنٹہ کی رفتار سے شاٹ کھیلے۔ سبالینکانے اس سیٹ میں 5-4کی برتری حاصل کرنے کے بعد 40-30پر میچ پوئنٹ حاصل کر لیا۔

ریباکینا نے گیم کو 40-40کی برابری پر لاکر تین میچ پوائنٹ بچائے، لیکن اس سے وہ سبا لینکا کی یادگار جیت کو کچھ دیر کے لئے روک سکی۔ سبالینکا نے پہلی بار آسٹریلیا اوپن اور گرینڈ سلیم خطاب جیتا ہے۔ اس سے پہلے ان کے کریئر کا سب سے اعلی مظاہرہ ومبلڈن (2021)اور امریکہ اوپن(2021,2022)میں آیا، جہاں انہوں نے سیمی فائنل تک کا سفر طے کیاتھا۔ بیلاروسی کھلاڑی نے اس یادگار جیت کے بعد کہا کہمیں ابھی بھی کانپ رہی ہوں اور بہت گھبرائی ہوئی ہوں۔ میری ٹیم دورے کی سب سے بہترین ٹیم ہے۔ ہم پچھلے ایک سال میں کافی اتار چڑھا سے گزرے ہیں۔

ہم نے بہت محنت کی۔  گزشتہ سال ومبلڈن میں اپنا پہلا گرینڈ سلیم جیتنے والی ریباکینا نے پہلا سیٹ متاثر کن انداز میں جیتا تھا۔ وہ اپنے دوسرے گرینڈ سلیم سے صرف ایک سیٹ کی دور تھیں، لیکن سبالینکا نے اس سے محروم کردیا۔ ریباکینا نے قریبی شکست کے بعد سبالینکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں جانتی ہوں کہ تم نے اس کے لیے کتنی محنت کی۔ امید ہے کہ ہم مستقبل میں اور بھی کئی بار آمنے سامنے آئیں گے۔ 
 



Comments


Scroll to Top