National News

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم ''غدر: ایک پریم کتھا'' 22 سال بعد دوبارہ ریلیز ہوگی

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم ''غدر: ایک پریم کتھا'' 22 سال بعد دوبارہ ریلیز ہوگی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کی سپر ہٹ فلم 'غدر: ایک پریم کتھا' 22 سال بعد دوبارہ ریلیز ہوگی۔ ہدایت کار انل شرما کی فلم 'غدر: ایک پریم کتھا سال 2001 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سنی دیول، امیش پٹیل اور امریش پوری نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ 'غدر: ایک پریم کتھا دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ سنی دیول نے سوشل اکانٹ کے ذریعے بتایا کہ 'غدر: ایک پریم کتھا' 22 سال بعد 09 جون کو دوبارہ ناظرین کے سامنے آئے گی۔

اس کے ساتھ انہوں نے لکھا، 'وہی پیار، وہی کہانی، لیکن اس بار مختلف ہوگا احساس'۔ سنی نے بتایا کہ اس کا ٹریلر بھی جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ 'غدر: ایک پریم کتھا' کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے۔ 'غدر 2: دی کتھا کانٹی نیوز' کی شوٹنگ جاری ہے۔ یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں سنی کے ساتھ امیشا، اتکرش شرما، منیش وادھوا، سمرت کور، لو سنہا نظر آئیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top