National News

شیاما : متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاکر شہرت پائی

شیاما : متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاکر شہرت پائی

7جون یوم پیدائش کے موقع پر
ممبئی: 1950 اور 1960 کی دہائی کی مشہور ہندوستانی اداکارہ شیاما نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہرت پائی۔شیاما کی پیدائش 7 جون 1935 کو لاہور میں ہوئی ۔ان کا حقیقی نام خورشید اخترتھا۔ان کا تعلق لاہور کے متمول ارائیں خاندان سے تھا۔1945 میں چھوٹی عمر میں ہی وہ اپنے خاندان کے ہمراہ ممبئی منتقل ہوگئیں۔سال 1945 میں سید شوکت حسین رضوی اپنی فلم زینت کی شوٹنگ کر رہے تھے۔
اس شوٹنگ کو دیکھنے کیلئے شیاما اپنے اسکول کی دیگر طالبات کے ساتھ اسٹوڈیو آئی تھیں۔وہاں ایک قوالی فلمائی جارہی تھی۔شوکت حسین رضوی نے انہیں بھی اس قوالی میں شامل کرلیا۔یہ قوالی بعد میں بہت مقبول ہوئی۔اس کے بول تھے آہیں نہ بھریں، شکوہ نہ کئے۔یہ وہی مشہور زمانہ قوالی تھی جس میں پہلی بار ششی کلا بھی جلواگر ہوئیں تھیں۔انہیں گلوکارہ و اداکارہ نورجہاں کی سفارش پر شوکت رضوی نے اس قوالی کی ٹیم میں شامل کیا۔
زینت نے پورے ہندوستان میں زبردست کامیابی حاصل کی یہیں سے شیاما کے فلمی سفرکا آغاز ہوا۔شیاما کی ایک اہم فلم پتنگا تھی جو 1949 میں ریلیز ہوئی تھی۔پتنگا اپنے زمانے کی مشہور ترین فلموں میں سے ایک تھی۔اس میں شیام، نگار سلطانہ پورنیما، یعقوب اور گوپ جیسے منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ شیاما نے بڑے اعتماد سے کام کیا اور بے شمار فلم میکرز کو متاثر کیا۔


 



Comments


Scroll to Top